منہاج القرآن کے زیراہتمام معراج النبی ﷺ کانفرنس آج ہو گی

شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے

Meraj-un-Nabi-conference in Jama'i Sheikhul-Islam 2022

لاہور ( 17فروری 2023) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام معراج النبی ﷺ کانفرنس و ماہانہ مجلسں ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی روحانی تقریب آج 18 فروری (ہفتہ) کو بعد نماز عشاء رات 9 بجے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں ہوگی۔ بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے۔ معروف قراء، نامور نعت خواں بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کرینگے۔

جید علماء، مشائخ عظام، مذہبی، سماجی رہنما، قائدین منہاج القرآن و عوامی تحریک، منہاج القرآن علماء کونسل کے رہنما لاہور بھر سے خواتین و حضرات کی بڑی تعداد کانفرنس میں شرکت کرے گی، معروف قراء حضرات اور نامور نعت خوان بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت نچھاور کرینگے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اپنے خطاب میں معجزہ معراج النبی ﷺ پر روشنی ڈالیں گے، کانفرنس کے اختتام پر درود و سلام کے نذرانے پیش کیے جائینگے، امت مسلمہ، ملکی خوشحالی و سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی جائیگی۔

ترکیہ و شام میں ہولناک زلزلے میں شہید ہونے والوں کیلئے مغفرت،پسماندگان کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی جائیگی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top