منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مستحقین کی مدد کے منصوبے بنائے: ڈاکٹر حسن محی الدین

سید امجد علی شاہ نے شادیوں کی اجتماعی تقریب کے بارے بریفنگ
ہر دلہن کو لاکھوں روپے کی گھریلو اشیا تحفہ میں دی جائیں گی

Minhaj Welfare Foundation plans to help the deserving: Dr Hassan Mohiuddin

لاہور (25 فروری 2023) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے غریب خاندان مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن زیادہ سے زیادہ مدد کے منصوبے بنائے۔ انہوں نے 9 مارچ کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے شادیوں کی اجتماعی تقریب منعقد کرنے کے اقدام کو سراہا۔

پراجیکٹ اینڈ انسٹی ٹیوشن ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے بتایا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 9 مارچ کو 23 جوڑوں کی شادی کروائی جا رہی ہے ہر دلہن کو لاکھوں روپے کا گھریلو سامان تحفہ میں دیا جائے گا اور دلہن اور دلہوں کے ہمراہ آنے والے باراتیوں کے لیے طعام کا خصوصی انتظام کیا جائے گا۔ ہر جوڑے کا نکاح پڑھوایا جائے گا۔ تقریب منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوگی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ فی زمانہ مستحقین کی مدد کرنا بہت بڑی انسانی خدمت اور عبادت ہے۔ سید امجد علی شاہ نے کہا کہ عیسائی جوڑے کی شادی ان کے رسم و رواج کے مطابق ہوگی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top