معروف سماجی شخصیت چوہدری رؤف احمد ہندل کا منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ

مورخہ: 01 مارچ 2023ء

منہاج القرآن نے دین اور انسانیت کی خدمت کو یکجا کر دیا: چوہدری رؤف احمد ہندل
رؤف ہندل نے منہاج یونیورسٹی لاہور، آغوش آرفن کا دورہ بھی کیا

Rauf Hundal Visit Minhaj-ul-Quran

لاہور (یکم مارچ 2023) معروف سماجی شخصیت چوہدری رؤف احمد ہندل نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ اور منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا۔ انہوں نے آغوش آرفن کیئر ہوم، گوشۂ درود، جامع شیخ الاسلام اور فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا بھی دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دین اور انسانیت کی خدمت کو یکجا کر دیا ہے۔ دین درحقیقت تکریم انسانیت اور خدمت خلق کا نام ہے اور اس تصور کو ڈاکٹر طاہرالقادری نے عملی شکل میں پیش کیا ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

مرکزی سیکرٹریٹ میں بریگیڈیئر(ر)اقبال احمد خان، جی ایم ملک، نوراللہ صدیقی، راجہ زاہد محمود، شاہد لطیف، طیب ضیا و دیگر قائدین نے انہیں خوش آمدید کہا۔ چودھری رؤف احمد ہندل نے منہاج یونیورسٹی لاہور کا بھی دورہ کیا اور بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی۔

چودھری رؤف احمد ہندل نے منہاج یونیورسٹی لاہور کے تعلیمی ماحول کو سراہا اور کہا کہ بلاشبہ یہاں ایک تعلیم یافتہ نسل پروان چڑھ رہی ہے جس کا کریڈٹ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ان کے عظیم الشان تعلیمی اداروں کو جاتا ہے۔ چوہدری رؤف احمدہندل نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تعلیمی و فلاحی خدمات سے متاثر ہو کر احیائے اسلام کی ترویج و اشاعت کے جذبہ کے تحت منہاج القرآن کی لائف ممبر شپ بھی حاصل کی۔

Rauf Hundal Visit Minhaj-ul-Quran

Rauf Hundal Visit Minhaj-ul-Quran

Rauf Hundal Visit Minhaj-ul-Quran

Rauf Hundal Visit Minhaj-ul-Quran

Rauf Hundal Visit Minhaj-ul-Quran

Rauf Hundal Visit Minhaj-ul-Quran

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top