منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام بے روزگار افراد کو آٹو رکشہ دینے کی تقریب

مورخہ: 01 مارچ 2023ء

روزگار کی فراہمی سے ہی ملک میں خوشحالی لائی جا سکتی ہے: ڈپٹی ڈائریکٹر پراجیکٹس MWF منصور قاسم اعوان
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیرسرپرستی مجبور طبقات کو صحت، تعلیم، روزگار دینے کی فراہمی میں مصروف عمل ہے
تقریب میں محمد جاوید کو لوڈر رکشہ کی چابی حوالے کی گئی، منہاج القرآن کے رہنماؤں محمد وحید، زین العابدین کی شرکت

Minhaj Welfare Foundation provide auto rickshaws to unemployed people

لاہور (یکم مارچ 2023) تحریک منہاج القرآن (منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن) کے زیراہتمام جاری روزگار سکیم کے تحت بے روزگار افراد میں لوڈر آٹو رکشہ دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر پراجیکٹس منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان منصور قاسم اعوان، زونل مینیجر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن شمالی پنجاب زین العابدین سمیت تحریک منہاج القرآن کے رہنما محمد وحید و مقامی رہنماؤں مختلف این جی اوز کے عہدیداران، تاجر رہنماؤں نے خصوصی شرکت کی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر پراجیکٹس MWF منصور قاسم اعوان نے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بے روزگاری کے خاتمے اور دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے شب و روز جدوجہد کر رہی ہے۔ بیروزگاری پر قابو پانے کیلئے اپنے وسائل میں رہتے ہوئے ضرورت مند افراد کو چھوٹے درجے کے کاروبار کروا کر دے رہے ہیں تاکہ معاشی معاشرتی حالات کو بہتر بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہ روزگار کی فراہمی سے ہی ملک میں خوشحالی لائی جا سکتی ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جدوجہد ملک میں خوشحالی لانے کیلئے ہے۔ روزگار سکیم کے تحت پہلے مرحلے میں لوڈر آٹو رکشہ سمیت بے روزگار نوجوانوں کیلئے مختلف کاروباری سکیمیں بھی شرو ع کر رہے ہیں۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیرسرپرستی سیلاب سے متاثرہ علاقوں سمیت پورے ملک میں نادار و مجبور طبقات کو صحت، تعلیم، روزگار دینے کی فراہمی میں مصروف عمل ہے۔ مقصد اور نصب العین بلا امتیاز ونگ و نسل دکھی انسانیت کی خدمت ہے۔ روزگار کے بغیر فرد چل سکتا ہے اور نہ ہی معاشرہ۔

تقریب میں محمد جاوید کو لوڈر رکشہ کی چابی حوالے کی گئی جس پر انہوں نے انتہائی مسرت کا اظہار کیا اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top