جرمنی: شیخ الاسلام کی کتاب "سیرت نبوی ﷺ کا اصل خاکہ (ترجمہ جرمن زبان)" کی تقریب رونمائی
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن جرمنی کے زیراہتمام مدینہ مسجد بریمن، جرمنی میں عظمت مصطفیٰ ﷺ کانفرنس بسلسلہ تقریب رونمائی "سیرت نبوی ﷺ کا اصل خاکہ ترجمہ جرمن زبان" میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات انسانیت کے تحفظ، بین المذاہب رواداری، پیار، محبت اور امن و احترام پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی کتاب سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اصل خاکہ کا جرمن زبان میں ترجمہ منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کا ایک انتہائی شاندار کام ہے اس سے جرمنی میں مقیم مسلمانوں کو سیرت الرسول ﷺ کے مطالعہ میں مدد ملے گی، سیرت الرسول ﷺ کا مطالعہ زندگی کے ہر شعبہ میں کامیابی کی ضمانت ہے۔
کانفرنس میں میاں عمران الحق (صدر MQI جرمنی)، علامہ حافظ سردار افتخار احمد (خطیب جامع مدینہ مسجد)، چوہدری ناصر محمود (صدر مدینہ مسجد) اور منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے اراکین و وابستگان (خواتین و حضرات) نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کانفرنس کے اختتام پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے لائف ممبر اور بانی مدینہ مسجد عبدالخالق بٹ (مرحوم) اور ریاست چیمہ (مرحوم) کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت اور دعائے مغفرت بھی کی گئی۔
تبصرہ