شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا قوی خان کے انتقال پر اظہار تعزیت
قوی خان نے فن کی دنیا میں شائستہ قدریں اپنائیں: قائد منہاج القرآن
قوی خان فلم،ٹی وی، سٹیج کا معتبر نام تھے۔انہوں نے خداداد فن کے ذریعے ملکی ثقافت کو فروغ دیا اور فن کی دنیا میں تہذیب و شائستگی کی قدریں اپنائیں ۔اللہ رب العزت ان کے درجات بلند فرمائے۔سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔#QaviKhan
— ڈاکٹر طاہرالقادری (@TahirulQadriUR) March 6, 2023
لاہور (6 مارچ 2023) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ قوی خان فلم، ٹی وی، سٹیج کی دنیا کا ایک معتبر نام اورپہچان تھے۔
انہوں نے اپنے خداداد فن اور ڈرامہ انڈسٹری کے ذریعے ملکی ثقافت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ فن کی دنیا میں تہذیب و شائستگی کی قدروں کو اپنایا اور اپنے مثبت کام کے ذریعے بڑا نام کمایا۔ اللہ رب العزت ان کی بخشش اوران کے درجات بلند فرمائے۔ میں دکھ اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کااظہار اور صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں۔
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین اور سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے لیجنڈ اداکار قوی خان کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار اور بخشش کی دعا کی ہے۔
تبصرہ