اسلامی تعلیمات اخلاقی تربیت اور پر امن معاشرہ کی تشکیل کے گرد گھومتی ہیں: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین

مورخہ: 08 مارچ 2023ء

عجز و انکساری اختیار کرنے والے بندے اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہیں
صدرمنہاج القرآن انٹرنیشنل کا ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کے اجتماع سے خطاب

Spiritual gathering of Shab-e-Barat and Gosha e Durood Majlis

لاہور (8 مارچ 2023) صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں شب برات و ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کے روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی رات اللہ کے حضور مناجات کریں، آنکھوں کو نم کریں اور اللہ رب العزت سے گناہوں کو نہ دہرانے کا عہد کریں۔ شب برات نے ہر مومن کو اللہ کے حضور توبہ کرتے ہوئے اپنے گناہوں پر معافی طلب کرنی چاہئیے۔ شب برات باطن کی اصلاح اور رجوع الیٰ اللہ کی رات ہے۔ اسلامی تعلیمات اخلاقی و روحانی تربیت کردار سازی اور پر امن معاشرہ کی تشکیل کے گرد گھومتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بندہ خدا کو اپنے دامن میں جھانکنے اور باطن کی اصلاح کے لئے شب برات جیسی مبارک راتیں عطا کی گئی ہیں۔ اللہ رب العزت انسانوں کو دنیا اور آخرت کی زندگی میں کامیاب و کامران دیکھنا چاہتے ہیں۔ اسی لیے حکم دیا گیا ہے کہ کسی بھی معاملے میں حد سے تجاوز نہ کرو، گناہوں سے بچوں، کسی کی حق تلفی نہ کرو، وعدہ خلافی سے بچوں، عزیز و اقارب کا خیال رکھو، بچوں کو علم نافع سے ہمکنار کرو اور سیاسی و سماجی، اقتصادی زندگی جاری رکھتے ہوئے خدمت دین کے لئے بھی وقت نکالو، غرور تکبر کی جگہ عجز و انکساری اختیار کرو اللہ سے معافی مانگنے والے اور عجز و انکساری اختیار کرنے والے بندے اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہیں۔

روحانی اجتماع میں جی ایم ملک راجہ زاہد محمود، انجینئر محمد رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، سہیل احمد رضا، صوفی مقصود احمد قادری، حفیظ اللہ جاوید، علامہ اشفاق چشتی سمیت علماء و مشائخ، قرآء و نعت خوان اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

روحانی اجتماع کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان، امت مسلمہ اور ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top