اسلام خواتین کے حقوق کا سب سے بڑا علمبردار ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

مورخہ: 08 مارچ 2023ء

سکالرز ویمن امپاورمنٹ کے حوالے سے اسلام کے نقطہ نظر کا بغور مطالعہ کریں

Dr Tahir ul Qadri  talk regarding March 8 Women Day

لاہور (8 مارچ 2023) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے یومِ خواتین پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام خواتین کے حقوق کا سب سے بڑا علمبردار اور محافظ دین ہے۔ اسلام کی روشن تعلیمات سے قبل خواتین کی حالت ناگفتہ بہ تھی۔ غلاموں کی طرح خواتین کی خرید و فروخت ہوتی تھی۔ خواتین کو بزورِ طاقت غلام بنایا جاتا اور بطور انسان ان کے کوئی حقوق نہ تھے۔ پیغمبر اسلام ﷺ نے عورت کو سوسائٹی کا باوقار فرد قرار دیا اور خواتین پر تعلیم، روزگار کے دروازے کھولے اور خواتین کو ماں، بہن، بیوی، بیٹی کے رشتوں کی صورت میں ایک معتبر شناخت دی۔شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دنیا بھر کے سکالرز، مفکرین کو دعوت دی کہ ویمن امپاورمنٹ کے حوالے سے اسلام کی تعلیمات کا بغور مطالعہ کریں۔

Dr Hassan Qadri  talk regarding March 8 Women Day

دریں اثناء منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام نے خواتین کو وراثت میں حصہ دار بنا کر اس کا معاشی تحفظ کیا اور خبردار کیا کہ عورت کو کمزوراور مظلوم نہ سمجھا جائے۔ قبل از اسلام لڑکیوں کو زندہ درگور کرنے کی غیر انسانی رسم عام تھی، خواتین پر تعلیم اور معاش کے دروازے بند تھے۔ اسلام نے ان تمام ظالمانہ رسومات کو بیک جنبش قلم منسوخ و مسترد کردیا اور عورت کو وہ حقوق عطا کیے جس سے وہ معاشرے میں عزت و تکریم کی مستحق قرار پائی۔

Dr Hassan Qadri  talk regarding March 8 Women Day

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام خواتین کو حصول تعلیم اور معاشی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کرنے کی اجازت بھی دیتا ہے اور حوصلہ افزائی بھی کرتا ہے۔ اسلام کی اُلوہی تعلیمات کا آغاز اِقْرَاْ سے ہوا یعنی مرد و زن پر حصول علم کے یکساں دروزے کھولے گئے۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے مردوں کی طرح خواتین کی تعلیم و تربیت کو بھی اہم اور ناگزیر قرار دیا۔ تحریک منہاج القرآن انہی مصطفوی تعلیمات کے مطابق ویمن امپاورمنٹ کے لیے اپنا دینی، ملی و قومی کردار ادا کررہی ہے۔

Brigadier Iqbal Ahmad Khan talk regarding March 8 Women Day

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک منہاج القرآن ویمن امپاورمنٹ اور خواتین کے عزت و احترام کے لیے گفتگو کرنے کی حد تک محدود نہیں رہی بلکہ خواتین کی تعلیم و تربیت کے لیے اپنے وسائل سے عظیم الشان تعلیمی ادارے قائم کئے ہیں۔ ان میں منہاج کالج برائے خواتین اور ویمن کالج خانیوال سرفہرست ہیں۔ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں بھی خواتین کے لیے تعلیم کے یکساں مواقع مہیا کئے گئے ہیں۔ ہم یہ بات فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ خواتین کے سماجی، معاشی استحکام کے لیے جتنا کام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقاری اور ادارہ منہاج القرآن نے کیا کسی اور تحریک یا جماعت نے نہیں کیا۔

khurram Nawaz gandapur talk regarding March 8 Women Day

ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ (وائس) کے زیراہتمام عظیم الشان کانفرنس منعقد کی گئی اور بیداری شعور مہم کا آغاز کیا گیا۔ خواتین کو سوسائٹی کا مفید فرد بنانے کے لیے انہیں زیورِ علم سے آراستہ کرنا ہوگا۔ الحمدللہ تحریک منہاج القرآن یہ دینی و ملی فریضہ بطریق احسن انجام دے رہی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top