23 غریب و مستحق بچیوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب کل ہو گی

مورخہ: 08 مارچ 2023ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 23 مسلم اور مسیحی جوڑے نئی زندگی کا آغاز کریں گے
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ڈاکٹر امجد ثاقب، صباحت رضوی ایڈووکیٹ مہمان خصوصی ہوں گے
خرم نواز گنڈاپور، جہاں آرا وٹو، سید امجد علی شاہ سمیت اہم سیاسی، سماجی رہنما شرکت کریں گے

Mass ceremony of marriages under Minhaj Welfare Foundation

لاہور (8 مارچ 2023) تحریک منہاج القرآن (منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن) کے زیراہتمام غریب و مستحق بچیوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب کل 9 مارچ (جمعرات) مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے بالمقابل وسیع گراؤنڈ میں منعقد ہوگی۔ تقریب میں 23 مسلم اور مسیحی جوڑے نئی زندگی کا آغاز کریں گے۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، بانی اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب، سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن صباحت رضوی ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل پی اے ٹی خرم نواز گنڈاپور، جہاں آرا وٹو، سید امجد علی شاہ سمیت سیاسی، سماجی، مذہبی و شوبز و دیگرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

22 مسلم جوڑوں کا نکاح منہاج القرآن علما کونسل کے رہنما و سکالرز الگ الگ پڑھائیں گے جبکہ مسیحی جوڑے کو ان کے مذہبی رسم و رواج کے مطابق رخصت کیا جائے گا۔ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہر جوڑے کو لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان تحفے میں دیا جائے گا۔باراتیوں کیلئے کھانے کا اہتمام کیا جائے گا۔

تحریک منہاج القرآن کے رہنما اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین رہنما دولہوں اور دلہنوں کا استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اور پھولوں کے ہار پہنا کر کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top