ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی طالب حسین قادری (مرحوم) کے گھر آمد

مورخہ: 08 مارچ 2023ء

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کا (مرحوم) کے پسماندگان سے اظہار تعزیت

Dr Hussain Qadri Arrive at Talib Hussain House

لاہور (8 مارچ 2023) صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پاکستان عوامی تحریک لاہور کے سابق صدر اور تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق حاجی طالب حسین قادری (مرحوم) کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پرڈائریکٹر پبلک ریلیشنز تحریک منہاج القرآن شہزاد رسول چودھری اور چیئرمین عوامی تاجر اتحاد حاجی محمد اسحاق بھی موجود تھے۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے حاجی طالب حسین قادری مرحوم کے بھائیوں محمد اشرف، محمد اسلم اوران کے بیٹے فیصل طالب و دیگر پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، بخشش اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ حاجی طالب حسین قادری (مرحوم) تحریک منہاج القرآن کا اثاثہ تھے ان کی خدمات نا قابل فراموش ہیں۔ مرحوم نے ساری زندگی دین اسلام، پاکستان اور انسانیت کی خدمت میں گزاری۔ مصطفوی مشن کیلئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top