منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب

مورخہ: 09 مارچ 2023ء

مسیحی جوڑے سمیت 23 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک، دولہوں اور دلہنوں کو شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی مبارکباد
شادی کی تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، صباحت رضوی ایڈووکیٹ، غلام محی الدین ودیگر کا خطاب
فضہ حسین قادری و خواتین راہنماؤں نے دلہنوں کو زیورات کے سیٹ کے تحائف دئیے، مہمانوں کیلئے خصوصی طعام

Mass ceremony of marriages under Minhaj Welfare Foundation

لاہور (9 مارچ 2023) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام انفرادیت نہیں اجتماعیت کا دین ہے۔ اللہ نے جن کو مالی آسودگی سے نوازا ہے مستحقین کی مدد ان پر واجب ہے، اسلام کے معاشی نظام میں انفاق فی سبیل اللہ اور مواخات کو مرکزیت حاصل ہے۔ انہوں نے شادیوں کی اجتماعی تقریب کے انعقاد اور مثالی انتظامات پر ڈائریکٹر پراجیکٹس اینڈ انسٹی ٹیوشنز سید امجد علی شاہ اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ایک مسیحی جوڑے سمیت 23 جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے، دلہوں کو تحائف اور دلہنوں کو لاکھوں روپے کا گھریلو سامان تحفہ میں دیا گیا۔ ڈاکٹر فضہ حسین قادری اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی راہ نماؤں نے دلہنوں کو زیورات کے تحائف دئیے۔ ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے مہمانوں اور ڈونرز کا شکریہ ادا کیا۔ بالخصوص ڈاکٹر عابد عزیز کو کلیدی کردار ادا کرنے پر تاریخی شیلڈز سے نوازا گیا۔

تقریب سے بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، صباحت رضوی ایڈووکیٹ، غلام محی الدین دیوان، انجینئر محمد رفیق نجم، شہزادی گلفام، ڈاکٹر عابد عزیز، چودھری محمد حیات ہندل، جہاں آراء وٹو، چودھری شفیق، شاہد مصطفوی، رانا وحید شہزاد نے اظہار خیال کیا۔

دلہوں اور دلہنوں کے ساتھ آنے والے ایک ہزار سے زائد مہمانوں کے طعام کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ جی ایم ملک، جواد حامد، شاہد لطیف، نوراللہ صدیقی، طیب ضیاء، قاری ریاست چدھڑ، امتیاز اعوان، ایوب انصاری، رانا نفیس حسین قادری، رانا عتیق نے باراتوں کا پھولوں کی پتیوں اور ہاروں کے ساتھ استقبال کیا۔ نکاح منہاج القرآن علماء کونسل کے ممبرز کے نے پڑھایا۔

تقریب میں بیرسٹر عامر حسن، پرویز بٹ، سید الطاف حسین شاہ، شہزاد رسول، سہیل احمد رضا، شہزاد خان، حاجی محمد اسحاق، شیخ محمد وکیل، حافظ عبدالرحمن، حاجی خالد محمود، مرزا سرفراز بیگ، سہیل اختر، محمد سلیم، چودھری عبدالروف، حفیظ چودھری، حفیظ الرحمن، سدرہ کرامت، ام حبیبہ اسماعیل، عائشہ مبشر نے شرکت کی۔

تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن صباحت رضوی ایڈووکیٹ نے کہا مستحقین کی مدد اور بالخصوص بیٹیوں کی شادی میں مدد دینا اس دور کی عظیم انسانی خدمت ہے، میں اس پر شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کے ادارے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو صدق دل سے مبارک باد پیش کرتی ہوں۔

جہاں آراء وٹو نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد میاں منظور احمد خان وٹو اور ہماری پوری فیملی کا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور اور تحریک منہاج القرآن کے ساتھ محبت اور عقیدت کا رشتہ ہے، غریب بچیوں کی شادی کے انتظامات دیکھ کر دل بہت خوش ہوا ہے۔

سید امجد علی شاہ نے کہا کہ وہ ڈونرز بطور خاص مبارک باد کے مستحق ہیں جن کے خصوصی تعاون سے اجتماعی شادیوں کی عظیم الشان تقریب کا انعقاد ممکن ہو سکا۔ انہوں نے ڈاکٹر عابد عزیز کو بطور خاص مبارک باد دی سید امجد علی شاہ نے شادیوں کی اجتماعی تقریب میں خدمات انجام دینے والے افراد کو تعریفی شیلڈز سے بھی نوازا، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خدمات انجام دینے والوں میں شیلڈز تقسیم کیں۔

نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خاں نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو سینکڑوں مستحق خاندانوں کے بیٹوں اور بیٹیوں کو رشتہ ازدواج میں پرونے کا اعزاز حاصل ہے، اور یہ سلسلہ جاری و ساری ہے، دعا ہے یہ کار خیر تا قیامت جاری رہے۔

دیوان غلام محی الدین نے کہا منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دین اور خدمت خلق کو جمع کردیا، کسی یتیم کے سر پر ہاتھ رکھنا اور کسی کے لیے خوشی کا ذریعہ بننا ہی مصطفوی تعلیمات کا جوہر ہے۔

تقریب سے انجینئر رفیق نجم، چودھری شفیق، رانانفیس حسین قادری، رانا وحید شہزاد، جی ایم ملک، جواد حامد، عائشہ مبشر نے بھی خطاب کیا۔ طیب ضیاء، شاہد لطیف نوراللہ صدیقی و دیگر رہنماؤں نے بارات کا استقبال کیا، مسیحی جوڑے کا ان کی مذہبی رسومات کے مطابق نکاح پڑھایا گیا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل انٹر فیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا اور شہزاد خان نے مسیحی جوڑے کو رسم نکاح کی تکمیل پر مبارکباد دی پاسٹر ریورنڈ سیموئل نے نکاح پڑھایا۔

شادیوں کی اجتماعی تقریب میں بیرسٹر عامر حسن، پرویز بٹ، شیخ محمد وکیل، حافط عبدالرحمن، حاجی خالد محمود، شہزادی گلفام نے شرکت کی۔ منہاج القرآن کے مرکزی قائدین سید الطاف حسین شاہ، جواد حامد، شہزاد رسول، حاجی محمد اسحاق، ریاست علی چدھڑ حفیظ چودھری، سدرہ کرامت طیب ضیاء نے شرکت کی۔

تقریب میں مرزا سرفراز بیگ، چودھری روف احمد ہندل، سہیل اختر، محمد سلیم بھی شریک ہوئے۔ شادیوں کی اجتماعی تقریب میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود نے خصوصی شرکت کی اور دلہنوں اور دلہوں کو مبارکباد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top