منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی 19ویں سالانہ تقریب

مورخہ: 09 مارچ 2023ء

Minhaj Welfare Foundation 19th Collective weddings Lahore

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی 19ویں سالانہ تقریب کا اہتمام منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور کے بالمقابل وسیع گراؤنڈ میں کیا گیاجس میں پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 19 ویں سالانہ شادیوں کی اجتماعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام انفرادیت نہیں اجتماعیت کا دین ہے۔ اللہ نے جن کو مالی آسودگی سے نوازا ہے مستحقین کی مدد ان پر واجب ہے، اسلام کے معاشی نظام میں انفاق فی سبیل اللہ اور مواخات کو مرکزیت حاصل ہے۔

انہوں نے شادیوں کی اجتماعی تقریب کے انعقاد اور مثالی انتظامات پر ڈائریکٹر پراجیکٹس اینڈ انسٹی ٹیوشنز سید امجد علی شاہ اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک مسیحی جوڑے سمیت 23 جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے، دلہوں کو تحائف اور دلہنوں کو لاکھوں روپے کا گھریلو سامان تحفہ میں دیا گیا۔

ڈاکٹر فضہ حسین قادری اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی راہنماؤں نے دلہنوں کو زیورات کے تحائف دئیے۔ ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے مہمانوں اور ڈونرز کا شکریہ ادا کیا۔ بالخصوص ڈاکٹر عابد عزیز کو کلیدی کردار ادا کرنے پر تاریخی شیلڈز سے نوازا گیا۔

تقریب سے بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، صباحت رضوی ایڈووکیٹ، غلام محی الدین دیوان، انجینئر محمد رفیق نجم، شہزادی گلفام، ڈاکٹر عابد عزیز، چودھری محمد حیات ہندل، جہاں آراء وٹو، چودھری شفیق، شاہد مصطفوی، رانا وحید شہزاد نے اظہار خیال کیا۔

بیرسٹر عامر حسن و دیگر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی دلہوں اور دلہنوں کے ساتھ آنے والے ایک ہزار سے زائد مہمانوں کے طعام کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

جی ایم ملک، جواد حامد، شاہد لطیف، نوراللہ صدیقی، طیب ضیاء، قاری ریاست چدھڑ، امتیاز اعوان، ایوب انصاری، رانا نفیس حسین قادری، رانا عتیق نے باراتوں کا پھولوں کی پتیوں اور ہاروں کے ساتھ استقبال کیا۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خدمات انجام دینے والوں میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top