کالج آف شریعہ میں بین الکلیاتی مقابلہ جات 13 مارچ سے شروع ہوں گے

مورخہ: 10 مارچ 2023ء

پاکستان بھر کے کالجز، یونیورسٹیز اور دینی جامعات کے طلبہ مقابلوں میں حصہ لیں گے

Hafta taqreebat under bazm e Minhaj

لاہور (10 مارچ 2023) کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز (بزم منہاج) کے زیراہتمام سالانہ کل پاکستان بین الکلیاتی مقابلہ جات (ہفتہ تقریبات) کا آغاز 13 مارچ سے 16 مارچ 2023 تک مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گا۔ پروگرام کا مقصد طلبہ و طالبات میں اہم تعلیمی وہم نصابی سرگرمیوں کا فروغ ہے۔

طلبا کی صلاحیتوں کو نکھارنے، ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ اور فکری و شعوری ارتقاء کیلئے کل پاکستان بین الکلیاتی مقابلہ جات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان تقریبات میں پاکستان بھر کے کالجز، یونیورسٹیز اور دینی جامعات کے طلبہ شرکت کریں گے۔

ہفتہ تقریبات میں سیاسی، سماجی، وکلا،صحافی، علمی،کھیلوں اور شوبز سے وابستہ اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top