ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے اعزاز میں پاکستانی سفارتخانہ مسقط میں تقریب

مورخہ: 14 مارچ 2023ء

پاکستانی سفیر محمد عمران علی چودھری، ڈاکٹر امجد ثاقب، مغیث شوکت سمیت اہم شخصیات کی شرکت

Ceremony in honor of Dr Hussain Qadri at Pakistani Embassy Muscat

لاہور (14 مارچ 2023) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے اعزاز میں سفارت خانہ پاکستان مسقط (اومان) میں پاکستانی سفیر محمد عمران علی چودھری کی جانب سے عشائیہ دیا گیا، عشائیہ میں ڈاکٹر امجد ثاقب، مغیث شوکت سمیت پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف اور اپنی کتب پاکستانی سفیر محمد عمران علی چودھری کو بطور تحفہ پیش کیں۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور پاکستانی سفیر محمد عمران علی چودھری کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان اور اومان کے درمیان گہرے اور قریبی تعلقات ہیں جن میں آنے والے وقت میں مزید وسعت پیدا ہو گی۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں جاری تحریک منہاج القرآن کے علمی، فلاحی اور امن عالم کے حوالے سے منصوبہ جات سے بھی پاکستانی سفیر کو آگاہ کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top