منہاج القرآن لاہور کا اجلاس رمضان المبارک میں دروس عرفان القرآن کے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی

مورخہ: 16 مارچ 2023ء

رمضان المبارک کے مہینے میں لاہور میں نماز فجر کے بعد 100 سے زائد مقامات پر دروس عرفان القرآن ہوں گے
سکالرز عقیدہ ختم نبوت، حصول تقویٰ، قربت الہیٰ و دیگر اہم موضوعات پر درس قرآن دیں گے
رمضان المبارک امت مسلمہ کے لیے عظیم عطیہ خداوندی ہے: رانا نفیس حسین قادری

daroos Irfan-ul-Quran

لاہور(16 مارچ 2023ء) تحریک منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس صدر لاہور رانا نفیس حسین قادری کی صدارت میں مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر لاہور پروفیسر ذوالفقار علی، ناظم لاہور میاں ممتاز حسین سمیت منہاج القرآن لاہور کے ضلعی و پی پی عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں رمضان المبارک کے مقدس و بابرکت مہینے میں لاہور میں 100 سے زائد مقامات پر مرد خواتین کے الگ الگ دروس عرفان القرآن کے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی۔

علامہ رانا محمد ادریس، رانا نفیس حسین قادری، علامہ احسن اویس، علامہ فیاض بشیر قادری، علامہ محمد لطیف مدنی، علامہ رفیق رندھاوا سمیت دیگر علما خطابات کریں گے۔ خواتین کے دوروس عرفان القرآن میں نورین علوی، فہنیقہ ندیم، حافظہ ارم شہزادی، نصرت رفیق، عفت علی، راضیہ شاہد، شازیہ رؤف، ثمینہ سلیم و دیگر خواتین سکالرز خطابات کریں گی۔

صدر منہاج القرآن لاہور رانا نفیس حسین قادری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے سکالرز لاہور میں نماز فجر کے بعد 100 سے زائد مقامات پر عقیدہ ختم نبوت، حصول تقویٰ، اسوہ خیر النساء، ایثار، احسان، قربت الہیٰ و دیگر اہم موضوعات پر درس قرآن دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے سکالرز لوگوں کے دلوں میں قرآن مجید کی محبت پیدا کر کے قرآن اور صاحب قرآن سے تعلق کو مضبوط کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ فہم القرآن کی عظیم دولت کے حصول کیلئے قرآن مجید کے ساتھ تعلیم و تعلم کا تعلق قائم کرنا وقت کا اولین تقاضا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ، چونگی امر سدھو، مغل پورہ، شالیمار ٹاؤن، سبزہ زار، شاد باغ، شاہدرہ، رائے ونڈ، سنت نگر، بادامی باغ، فیصل ٹاؤن، داروغہ والا، ٹھوکر نیاز بیگ سمیت لاہور کینٹ و دیگر علاقوں میں تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام رمضان المبارک کے پورے مہینے میں نماز فجر کے بعد دوروس عرفان القرآن کا سلسلہ شروع کیا جائے گا جو رمضان المبارک کے پورے مہینہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک امت مسلمہ کے لیے عظیم عطیہ خداوندی ہے۔ تزکیہ نفس، قناعت، صبر و استقامت، پابندی وقت، غریب پروری، اتحاد و امت اور تربیت کا بہترین ذریعہ ہے۔ رمضان نزول قرآن کا مہینہ ہے جو کہ انسانیت کے لئے دستور حیات ہے۔ اجلاس میں حاجی امجد، چوہدری امجد حسین، کیپٹن (ر) عبدالمجید، اصغر ساجد، محمد اسلام، رانا عتیق الرحمن، ڈاکٹر قاسم سمیت دیگر رہنما ء شریک تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top