عدلیہ کا ادارہ سیاست میں نہ گھسیٹا جائے: عوامی لائرز موومنٹ

مورخہ: 17 مارچ 2023ء

بار اور بنچ کو تقسیم کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی: لہراسب گوندل ایڈووکیٹ
لہراسب گوندل ایڈووکیٹ کے اعزاز میں عشائیہ، خرم نواز گنڈاپور، سینئرو کلا کا اظہار خیال

Dinner in Honor of Senior Advocate Lehrasab Gondal Advocate by pakistan Awami Lawyers Movement

لاہور (17 مارچ 2023) پاکستان عوامی لائرز موومنٹ کی طرف سے سینئر وکیل لہراسب گوندل ایڈووکیٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے وکلا رہنماؤں نے کہاکہ انسانی حقوق کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی قائم کئے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ عدلیہ کا ادارہ سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔ باراور بنچ کو تقسیم کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے عشائیہ میں شرکت کی اور وکلا رہنماؤں کو خوش آمدید کہا۔خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ اورانصاف کی بلا تاخیر فراہمی میں وکلا کا کردار جسم میں ریڑھ کی ہڈی جیسا ہے۔ جب وکلا اقانونیت کے خلاف اٹھتے ہیں تو پھر بڑی بڑی طاقتیں جھاگ کی طرح بیٹھ جاتی ہیں، وکلا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے بھی آواز اٹھائیں۔

لہراسب گوندل ایڈووکیٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بار اور بنچ کو تقسیم کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔ وکلا آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے ایجنڈے پر متحد اور یکسو ہیں۔ وکلاء برادری نے عدلیہ کے ادارے کے آئینی تشخص کے تحفظ کیلئے ہر دور میں قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

عشائیہ میں نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن انسانی حقوق کی پامالی کا بد ترین واقعہ ہے۔ انہوں نے کیس کے مختلف قانونی مراحل پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ 8 سال گزر جانے کے بعد بھی شہدا کے ورثا کو غیر جانبدار تفتیش کا حق نہیں ملا۔

نذیر خان ایڈووکیٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز بطور وکیل کیا اور پنجاب یونیورسٹی لاہور میں بطور پروفیسر آف لا تدریسی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

آصف سلہریا ایڈووکیٹ نے کہاکہ عوامی لائرز موومنٹ پاکستان نوجوان وکلا کیلئے اکیڈمی کا درجہ رکھتی ہے۔ نوجوان وکلاپام کو جوائن کریں۔ عشائیہ میں بدیع الزماں بھٹی ایڈووکیٹ، سردار غضنفر ایڈووکیٹ، افتخار وڑائچ ایڈووکیٹ، چوہدری پرویز اقبال گوندل ایڈووکیٹ نے اظہار خیال کیا۔

عشائیہ میں سینئر وکلاراجہ عبدالجبار ایڈووکیٹ، چوہدری محبوب حسین ایڈووکیٹ، راشد چوہدری ایڈووکیٹ، رضوان قادری ایڈووکیٹ، عرفان چوہدری ایڈووکیٹ، اسد خان ایڈووکیٹ، سعود خان ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top