ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا جڑانوالہ میں خوشبوئے کائنات ﷺ کانفرنس میں شرکت و خطاب

مورخہ: 18 مارچ 2023ء

Dr. Hussain Qadri's participation and address in Khusbooye Kainat conference in Jaranwala

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی جڑانوالہ میں تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے زیر منعقدہ محفلِ میلاد بعنوان خوشبوئے کائنات ﷺ کانفرنس میں شرکت و خطاب

کانفرنس میں پیر سید طیب حسین شاہ گیلانی آستانہ عالیہ 33 شریف، پیر سید غلام محی الدین شاہ، علامہ رانا محمد ادریس قادری، میاں کاشف محمود سمیت علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی، مذہبی، کاروباری اور صحافتی شخصیات اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

محفلِ میلاد بعنوان خوشبوئے کائنات ﷺ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کہا کہ ایمان کا دار و مدار محبت رسول ﷺ میں ہے۔ محبتِ رسول ﷺ کو اپنی زندگیوں میں اپنانے کے لیے ہمیں صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی زندگیوں سے راہنمائی لینا ہوگی۔ اگر امت اپنا کھویا ہوا وقار پھر سے حاصل کرنا چاہتی ہے تو ہمیں پھر سے محبتِ رسول ﷺ کا جام پینا ہوگا، اپنی نسلوں کو پھر سے تاجدارِ کائنات ﷺ کے گنبد خضریٰ کی طرف پھیرنا ہوگا، محبتِ مصطفیٰ ﷺ کا تقاضا ہے کہ حضور تاجدارِ کائنات کی سیرت طیبہ اور اخلاق مصطفیٰ ﷺ کو اپنی زندگیوں میں اپنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حضور علیہ السلام کی سیرت طیبہ، اسوۂ حسنہ اور جمالِ مصطفی ﷺ سے وارفتگی کی نسبت کا مل جانا ہی اتباعِ رسالت ہے۔ سیرت مصطفیٰ ﷺ کا تقاضا یہ ہے کہ اپنی زبان، دل، نگاہ کو پاک کیا جائے، ہر حلال کو حلال اور حرام کو حرام جانا جائے، ہر اس چیز کو برا جانا جائے جس کو محبوب ﷺ نے برا جانا، اپنی زندگیوں کو بدل لیا جائے، اپنی زندگیوں کو آقا ﷺ کی محبت اور اتباع میں ڈھالا جائے، اپنے اخلاق، کردار اور صفات میں تاجدارِ کائنات کا رنگ پیدا کیا جائے۔

انہوں نے کہا تحریک منہاج القرآن حضور ﷺ سے عشق و محبت کی تحریک ہے، حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے ساری عمر حضور ﷺ کی محبت لوگوں کے دلوں میں اتارنے میں گزاری اور آپ کے قلم سے آقا علیہ السلام کی محبت فروغ پارہی ہے۔ جس کسی کو منہاج القرآن کا یہ پیغام پسند آئے وہ اس قافلۂ عشق رسول ﷺ کا حصہ بن جائے اور حضور ﷺ کی محبت کے پیغام کو عام کرنے میں مصروف ہوجائے۔

اس موقع پر خلیل احمد طاہر، میاں امجد حسین، میاں عنصر محمود، قاری ریاست علی چدھڑ، علی احمد ضیاء، رضوان علی، مبشر علی، واثق رزاق، رحمان مقصود، اویس گجر، جہانگیر خان، جاوید سجاد، بابا انوار الحق سمیت تحریک منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان اور عامۃ الناس (مرد و خواتین) نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Dr. Hussain Qadri's participation and address in Khusbooye Kainat conference in Jaranwala

Dr. Hussain Qadri's participation and address in Khusbooye Kainat conference in Jaranwala

Dr. Hussain Qadri's participation and address in Khusbooye Kainat conference in Jaranwala

Dr. Hussain Qadri's participation and address in Khusbooye Kainat conference in Jaranwala

Dr. Hussain Qadri's participation and address in Khusbooye Kainat conference in Jaranwala

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top