سہیل احمد رضا کا ہندو رہنما ڈاکٹر منوہر چاند کے انتقال پر اظہار افسوس

مورخہ: 20 مارچ 2023ء

ڈاکٹر منوہر چاند نے نفرتیں کم کرنے دلوں کو جوڑنے کیلئے عملی جدوجہد کی: سہیل احمدرضا
قومی سطح پر امن و اتحاد کیلئے ڈاکٹر منوہر چاند کی خدمات قابل تحسین ہیں: ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز

لاہور (20 مارچ 2023) منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے ہندو رہنما ڈاکٹر منوہر چاند کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

سہیل احمد رضا نے کہا ہے کہ منوہر چاند امن کے حامی تھے، انہوں نے ساری عمر بین المذاہب رواداری کیلئے کام کیا، ڈاکٹر منوہر چاند شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر لقادری سے بہت متاثر تھے۔ ڈاکٹر منوہر چاند نے ہر موقع پر نفرتوں کو کم کرنے اور دلوں کو جوڑنے کیلئے عملی جدوجہد کی۔ قومی سطح پرامن و اتحاد کیلئے ڈاکٹر منوہر چاند کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

دریں اثنا سہیل احمد رضا نے وفد کے ہمراہ ڈاکٹر منوہر چاند کی آخری رسومات میں بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر منوہر چاند کے بیٹوں سے اظہار افسوس کرتے ہوئے غم زدہ خاندان کو تسلی و تشفی دی۔

سہیل احمد رضا نے کہا کہ ڈاکٹر منوہر چاند ایک شفیق، نفیس انسان اور محب وطن پاکستانی تھے۔ ڈاکٹر منوہر چاند نے بین المذاہب ہم آہنگی، امن اور اتحاد کے میدان میں ہمیشہ عملی خدمات انجام دیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top