شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ر مضان المبارک کی آمد پر امت مسلمہ کو مبارکباد

مورخہ: 23 مارچ 2023ء

اللہ تعالیٰ روزہ دار کی ہر دعا قبول کرتا ہے: قائد تحریک منہاج القرآن
وطن کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کیلئے دعا کی جائے

Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri message on the advent of Ramadan

لاہور (23 مارچ 2023) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے رمضان المبارک کی فضیلت و برکت والی ساعتوں کے آغاز پر امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ رب العزت کا کروڑ ہا شکر ہے کہ جس نے ہمیں اپنی زندگیوں میں باردگر رمضان المبارک کے روزے رکھنے کی توفیق دی۔

انہوں نے کہاکہ یہ عبادات اور دعاؤں کی گھڑیاں ہیں۔ دعا قضائے حاجات کی چابی اور ہر عبادت کا مغز ہے۔ اللہ رب العزت کو مناجات کرنے والے بندے بہت عزیز ہیں۔ اللہ رب العزت روزہ داروں کی صدق دل سے مانگی گئی دعاؤں کو قبول کرتا ہے۔حضور نبی اکرم ﷺ کا فرمان ہے کہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا سے زیادہ کوئی چیز محترم و مکرم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامیان پاکستان وطن کی خیر و سلامتی، استحکام اور خوشحالی کیلئے دعا کریں۔ اس وقت پاکستان کا عام آدمی مہنگائی اور گرانی کی وجہ سے بے حد پریشان ہے، مستحقین کی مدد دینی و انسانی فریضہ ہے۔ صاحب حیثیت اللہ کی رضا اور خوشنودی کیلئے ضرورت مندوں کی دل کھول کر مدد کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top