ناجائز منافع خوری اللہ کی ناراضی کا سبب ہے: ڈاکٹر حسین قادری

مورخہ: 24 مارچ 2023ء

قیامت کے دن پر یقین رکھنے والا تاجر روزہ دار کا استحصال نہیں کر سکتا
صدر منہاج القرآن کی نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مختلف وفود سے گفتگو

Minhaj-ul-Quran President meets various delegations after Friday prayers

لاہور (24 مارچ 2023) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مختلف وفود سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تاجر، دکاندار جائز منافع لے کر ماہ مقدس میں اللہ کو راضی کریں۔ پاکستان اپنی تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی اور گرانی سے گزر رہا ہے، کم آمدنی والے شہری روز افزوں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے سخت پریشان ہیں۔ ناجائز منافع خوری کے ذریعے ان کی مشکلات میں اضافہ نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ قیامت کے دن پر یقین رکھنے والا تاجر ضرورت مندوں، غریبوں، محتاجوں، معذوروں، مفلسوں اور روزہ داروں کا استحصال نہیں کر سکتا۔ ناجائز منافع خور دنیا کماتے کماتے اپنی آخرت کو خراب نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ جائز منافع تک محدود رہنے والوں کے رزق میں اللہ تعالیٰ برکتیں عطا کرتا ہے اور ان پر مدد کے دروازے کھولتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ ایک بہت بڑا المیہ ہے کہ دنیا بھر میں غیر مسلم ممالک رمضان المبارک کے احترام میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم کر دیتے ہیں جبکہ ہمارے ہاں الٹ معاملہ کیا جاتا ہے، روزہ داروں کا معاشی استحصال اللہ کی ناراضی کا سبب بنتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top