شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا سردار عمر دراز خان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

مورخہ: 27 مارچ 2023ء

پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کے صوبائی، ضلعی رہنماؤں کی نماز جنازہ میں شرکت

لاہور (27 مارچ 2023) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن پاکستان عوامی تحریک سردار عمر دراز خان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بخشش و مغفرت اور درجات بلند فرمائے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ کریم سردرا عمر دراز خان سمیت جملہ پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود، نوراللہ صدیقی، عارف چوہدری، میاں ریحان مقبول، قاضی شفیق، ملک کرامت، ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری، وسیم ہمایوں، قاری مظہر فرید سیال، آصف سلہریا ایڈووکیٹ سمیت پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن کے دیگر رہنماؤں نے بھی سردرا عمر دراز خان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

دریں اثنامرحومہ کی نماز جنازہ انکے آبائی شہر لیہ (کروڑ لعل عیسن) میں ادا کی گئی نماز جنازہ معروف روحانی شخصیت آغا محمود احمد حسنین نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں سابق وفاقی وزیر سردار بہادر احمد خان، سابق صوبائی وزیر سردار شہاب الدین، صدر پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب نور احمد سہو، نائب ناظم منہاج القرآن انجینئررفیق نجم، محمود الحسن جعفری، سردارجمعہ خان، مشتاق احمد اعوان، شیخ طاہر سلمان سمیت پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کے دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top