شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا رانا وحید شہزاد کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

مورخہ: 29 مارچ 2023ء

لاہور (29مارچ 2023) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر رانا وحید شہزاد کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں رانا وحید شہزاد کے والد مرحوم کی بخشش، مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی ہے۔انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جملہ سوگوراران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود، جی ایم ملک، رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، میاں ریحان مقبول، میاں عبد القادر، میاں کاشف، شیخ فرحان عزیز، مظہر محمود علوی، عرفان یوسف و دیگر رہنماؤں نے بھی رانا وحید شہزادکے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے غم زدہ خاندان سے دلی تعزیت کی ہے۔

رہنماؤں نے کہا ہے کہ مرحوم کی وفات رانا وحید شہزاداور ان کے خاندان کیلئے نا قابل تلافی نقصان ہے۔ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ رہنماؤں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top