روزہ ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

مورخہ: 31 مارچ 2023ء

تاجر برادری روزہ داروں کو ریلیف دے: چیئرمین سپریم کونسل
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بھی نماز جمعہ جامع شیخ الاسلام میں ادا کی

Dr-Hassan Qadri's addressing Delegation after Jumma

لاہور (31 مارچ 2023ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے نماز جمعہ جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی۔ نماز جمعہ کے بعد مختلف وفود و کارکنان سے ملاقات کی۔ رہنماؤں نے گوشہ نشینان سے بھی ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ رمضان المبارک امت محمدیہ کیلئے اللہ کا خاص فضل اور تحفہ ہے، اس ماہ مبارک کے ہر لمحے کو اللہ کو راضی کرنے کیلئے بروئے کار لایا جائے۔ تلاوت قرآن کو شعار بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک دلجوئی اور غمگساری کا مہینہ ہے۔ مومن کی شناخت خدمت انسانیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اور دکاندار جائز منافع لے کر روزہ داروں کو ریلیف دیں اور ان کی دعائیں لیں، دوسروں سے ہمدردی کرنے سے اللہ راضی ہو گا اور رزق کے دروازے کھولے گا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ اسلام کی حقوق العباد کی تعلیمات معاشرتی ذمہ داریوں اور انسانی فلاح و بہبود کی مکمل رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔ دین اسلام ایک دوسرے کے ساتھ اخوت، ہمدردی، ایثار، قربانی اور محبت کا حکم دیتا ہے۔ دین اسلام میں محتاجوں، غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے واضح احکامات دئیے گئے ہیں۔ رمضان البارک کا بابرکت مہینہ جاری ہے، نیکی کمانے اور انسانیت کی خدمت کرنے کا بہترین موقع ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top