ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا منہاج القرآن کے شہر اعتکاف کا دورہ

ملک کے طول و عرض سے آنے والے معتکفین کے آرام کا مکمل خیال رکھا جائے: ہدایت
سیکرٹری شہر اعتکاف جواد حامد نے انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا

Dr Hassan Mohi ud Din Qadri visits Itikaf City Minhaj ul Quran 1

لاہور (3 اپریل 2023) چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شہر اعتکاف کا دورہ کیا۔ سیکرٹری شہر اعتکاف جواد حامد نے چیئرمین سپریم کونسل کو شہر اعتکاف کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ شہر اعتکاف تشنگان علم و عرفان کیلئے خاص اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے تربیتی خطابات ہزاروں افراد کی زندگیاں بدل دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معتکفین کی سہولیات کیلئے انتظامات کے معیار کو بہتر سے بہتر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے کہ سہری و افطاری کیلئے بنایا جانا والا تازہ کھانا بروقت معتکفین تک پہنچ سکے اور ہر شخص مقررہ وقت پر سہری اور افطاری کرسکے۔

جواد حامد نے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حبس اور گرمی سے بچاؤ کیلئے جامع المنہاج کے صحن کے دونوں اطراف درجنوں پنکھے بھی لگائے جارہے ہیں۔ ہزاروں متعکفین کی سہولت کیلئے دس سے زائد ڈاکٹرز کی ٹیم ہمہ وقت شہر اعتکاف میں موجود ہو گی۔ چیئرمین سپریم کونسل 4 اپریل کو شہر اعتکاف کیلئے مرکزی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، قاضی فیض الاسلام، محمد سلیم انجینئر، محمد عباس نقشبندی، الطاف حسین رندھاوا، ناصر اقبال ایڈووکیٹ، محمد زبیر و دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Dr Hassan Mohi ud Din Qadri visits Itikaf City Minhaj ul Quran 11

Dr Hassan Mohi ud Din Qadri visits Itikaf City Minhaj ul Quran 12

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top