ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی کالج آف شریعہ کے لیکچررز، سکالرز کے ساتھ خصوصی نشست

Dr Hassan qadri Adressing COSIS Staff

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی بیرونی تنظیمی دورہ کی تکمیل پر وطن واپس پہنچنے کے بعد کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے لیکچررز، سکالرز کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاتم النبین ہیں اب قیامت تک کسی اور نبی نے نہیں آنا، اسلام قیامت تک کے لیے منبع رشدوہدایت ہے، امربا المعروف و نہی عن المنکر کا فریضہ امت محمدیہ کو سونپا گیا ہے اور چنیدہ نفوس ہی خدمت دین کے لیے بروئے کار آتے ہیں۔

منہاج القرآن کے مصطفوی مشن پر آقا علیہ الصلوٰۃ سلام کی خاص کرم نوازی ہے۔ اللہ رب العزت نے اپنی توفیق خاص سے شیخ الاسلام کو رسوخ فی العلم کی نعمت سے نوازا، جامع العلوم بنایا اور علوم و فنون کا دقیق فہم و ذکا عطا کیا یہ علمی فیض سینکڑوں کتب اور ہزاروں خطابات کی صورت میں شرق و غرب میں بٹ رہا ہے۔ تحریک نعمت اور تحرک شکر گزاری ہے، منہاج القرآن پژمردگی کو زندگی میں بدلنے کی تحریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ نے تحریک منہاج القرآن کے فکری، روحانی، تجدیدی و احیائے اسلام کے فکری سفر میں تعلیمی ادارہ جات کے اساتذہ بالخصوص جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے اساتذہ کو اپنا رفیق سفر بنایا اور اس مصطفوی مشن کی ترویج اشاعت کا امین بنایا۔

خصوصی نشست میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم رانا، پروفیسر نواز ظفر، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی، فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر محمد فاروق رانا، ڈائریکٹر ایم آئی بی عبدالستار منہاجین سمیت جامع اسلامیہ منہاج القرآن کے اساتذہ کرام، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سکالرز اور سٹاف ممبران نے شرکت کی۔

Dr Hassan qadri Adressing COSIS Staff

Dr Hassan qadri Adressing COSIS Staff

Dr Hassan qadri Adressing COSIS Staff

Dr Hassan qadri Adressing COSIS Staff

Dr Hassan qadri Adressing COSIS Staff

Dr Hassan qadri Adressing COSIS Staff

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top