شیخ الاسلام کی عبدالستار منہاجین کو کتاب ’’کامیاب زندگی‘‘ کی اشاعت پر مبارکباد

Shaykh-ul-Islam Congratulate AbdulSattar Minhajian on the Completion of his Book Kamyab Zindagi A Guide for Teenagers

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین کو اُن کی نئی کتاب ’’کامیاب زندگی (دور نو بلوغت کے سوالات)‘‘ کی اشاعت پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے عبدالستار منہاجین سے گفتگو کرتے ہوئے کتاب کے موضوعات کو اہمیت کا حامل قرار دیا۔

عبدالستار منہاجین کی کتاب ’کامیاب زندگی‘ 300 صفحات پر مشتمل ایک منفرد کتاب جس میں ان موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے جن پر بچوں کے معصوم ذہنوں میں سوالات پنپتے ہیں اور جواب نہ ملنے پر وہ الجھنوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ یہ کتاب تربیتِ اولاد میں والدین کی رہنمائی اور بچوں کو آئیڈیل زندگی گزارنے پر آمادہ کرتی ہے۔ اِس کتاب کا بنیادی مقصد بچوں کے دلوں میں زندگی اور موت کے حوالے سے بنیادی تصورات کو راسخ کرتے ہوئے اُنہیں ایک ایسی زندگی گزارنے پر آمادہ کرنا ہے جس کے بعد وہ دُنیا و آخرت دونوں میں کامیاب ہو سکیں، یعنی وہ اپنی جسمانی و روحانی پاکیزگی کو ہمیشہ اپنی پہلی ترجیح پر رکھیں اور دین اِسلام کی عطا کردہ تعلیمات کے مطابق کامیاب زندگی گزاریں۔

یہ کتاب منہاج القرآن سیل سنٹر سے آن لائن منگوائی جا سکتی ہے۔

https://wa.me/p/6277207299000202/923097417163

Kamyab Zindagi book Guide for Teenagers

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top