شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کا ملک بھر میں 25 ہزار مراکز علم قائم کرنے کا اعلان

اس قوم کے اندر سے ایک نئی قوم نکالنا ہوگی فرد کی اصلاح ہی معاشرہ کی اصلاح ہے
جب ہر طرف آگ لگی ہو تو پھر سب سے پہلے اپنے آپ کو بچاتے ہیں، شہر اعتکاف میں خطاب

Dr Tahir ul Qadri addressing Itikaf City minhaj ul quran residents

لاہور (14اپریل 2023) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہراعتکاف میں تیسرے روز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فی زمانہ اپنے ایمان کی حفاظت کرنا سب سے بڑا چیلنج اور آزمائش ہے، حالات اتنے خراب کر دیے گئے کہ رزق حلال کمانا اور کھانا مشکل اور نیکی کے راستہ پر چلنا ناممکن ہو گیا۔ جس معاشرے میں ارباب اختیار بدعنوان اور نااہل ہوں وہاں کبھی مہنگائی ختم نہیں ہو گی اور نہ ہی سوسائٹی میں امن و سکون آئے گا۔

جب ہر طرف آگ لگ جائے تو پھر سب سے پہلے اپنے آپ کو بچاتے ہیں پھر اپنے گھر والوں کو اور محلے والوں کو بچاتے ہیں۔ پاکستان میں اس وقت ہر طرف مہنگائی، بدعنوانی، کرپشن، چور بازاری، لاقانونیت، گناہوں اور اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی نافرمانیوں کی آگ بھڑک رہی ہے۔ اس آگ سے اپنے آپ کو بچاؤ۔ اللہ نے جس کو جتنی جسمانی قوت اور وسائل دئیے ہیں وہ اپنے آپ کو بچائے۔ اگر آپ لوگ یہ سوچو کے کوئی حکومت، کوئی جماعت، کوئی ادارہ مہنگائی ختم کر دے گا یا سوسائٹی کو امن و سکون لوٹا دے گا تو یہ بہت بڑا نفس کا دھوکہ ہے۔ فرد کی اصلاح ہی معاشرے کی اصلاح ہے۔ہر فرد اصلاحِ احوال کی طرف توجہ دے اب ہر شخص اپنے حصے کی شمع جلائے۔

انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کو امن و امان کا گہوارہ بنانے کے لیے 25 ہزار مراکز علم قائم کرنے کا اعلان کررہا ہوں۔ اعلیٰ اسلامی، انسانی و اخلاقی اقدار کی بحالی کے لئے یہ مراکز علم سنگ میل ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسی قوم کے اندر سے ایک ایسی قوم نکالنا ہوگی جو سوسائٹی کو امن امان کا گہوارہ بنائے اور مٹ جانے والی دینی اقدار کا احیا کرے، اس موقع پر مراکز علم کا نصاب بھی جاری کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top