اسلام کو رسم بنا لیا گیا، ماتھا جھکاتے ہیں دل نہیں، شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری

جس دل میں خدا کا خوف ہوگا وہ کبھی کمزور پر ظلم نہیں کرے گا
سراپا بھلائی بن جانا کمال بندگی ہے، شہر اعتکاف میں خطاب

Dr-Tahir-ul-Qadri-addressing-Itikaf-City-residents

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہر اعتکاف میں ’’ہر ایک سے بھلائی‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم رسمی اسلام کو محض رسم بنا لیا گیا ہم اللہ کے حضور ماتھا تو جھکاتے ہیں مگر دل نہیں، جس کے دل میں رتی برابر ایمان، آخرت پر یقین اور خدا کا خوف ہوگا وہ کبھی کسی کمزور پر ظلم نہیں کرے گا، کسی کو ناحق ایذا نہیں پہنچائے گا، طاقت کا بے رحم استعمال نہیں کرے گا، اختیار و وسائل کے نشے میں کسی پر عرصہ حیات تنگ نہیں کرے گا حق تلفی نہیں کرے گا، جان مال اور عزت کو نقصان نہیں پہنچائے گا، یتیم کا مال نہیں کھائے گا جھوٹ نہیں بولے گا اور امانت میں خیانت نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اپنی خواہشات کو اللہ کے سامنے سرنڈر کر دینے کا نام اطاعت و فرمانبرداری ہے، انہوں نے کہا کہ کمزوروں کے ساتھ صلہ رحمی کے جذبہ سے خالی دل مردہ اور وہ جسم چلتی پھرتی لاشیں ہیں عرف عام میں اسے مردہ ضمیر سے تعبیر کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا ہر شخص اپنے ایمان کو پرکھ اور محاسبہ نفس کر سکتا ہے اگر گناہ اور جرم کرتے ہوئے دل میں ملال آئے تو جان جائیں ابھی ایمان کی چنگاری باقی ہے اور اعمال صالح کے ذریعے اس میں استحکام اور دوام حاصل کریں جب دل مردہ ہو جاتا ہے تو جرم، جرم اور گناہ، گناہ دکھائی نہیں دیتا اس کیفیت سے بچیں یہ خدا کی ناراضی اور جہنم کا راستہ ہے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ کمزوروں کے ساتھ حسن سلوک کریں، یتیم کے سر پر دست شفقت رکھیں، اللہ نے آپ کو جس سطح کا اختیار دیا ہے اسے منصفانہ طریقے سے استعمال کریں، جھوٹ، بدعہدی، غرور و تکبر اور دروغ گوئی سے بچیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایمان اور کردار والا ہر قسم کے خوف اور لالچ سے بے نیاز ہوتا ہے وہ لوگوں کے اچھے برے رسپانس کی پروا نہیں کرتا وہ ہر حال میں امربالمعروف و نہی المنکر کا مبلغ اور داعی ہوتا ہے اس کا دل نیکی اور تقویٰ و طہارت کا پیکر ہوتا ہے۔ یہی وہ بندہ مومن ہیں جن کے لیے یوم آخرت انعام و اکرام کے وعدے کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن مٹ جانے والی دینی قدروں اور کردار و اقدار کے احیاء کی تحریک ہے، ہماری جدوجہد مصطفوی معاشرہ کے قیام کے لئے ہے انہوں نے کہا کہ دس دن کے لئے خود کو اللہ کے لیے وقف کر دینا ایک بڑی سعادت اور نیکی ہے نیکی کی یہ توفیق بھی ہر کس و ناکس کو نہیں ملتی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top