احسان اسلامی تعلیمات کی روح ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری

تحریک منہاج القرآن کے بانی کا شہر اعتکاف میں خطاب
شیخ الاسلام 27 رمضان المبارک کی شب عالمی روحانی اجتماع سے خطاب کریں گے

Dr Tahir ul Qadri addressing Itikaf City minhaj ul quran-residents

لاہور (16اپریل 2023) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہر اعتکاف میں ہزاروں معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاملات درست نہ ہوں تو عبادات کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکیں گی، والدین، ہمسایوں، عزیز و اقارب کو نظر انداز کرنے والے روز قیامت اللہ کی نظر شفقت سے محروم رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امانت میں خیانت اور ہر معاملہ میں دروغ گوئی کو عادت بنا لیا گیا ان عوارض سے نجات حاصل کریں اللہ تعالیٰ ایسے افراد پر اپنی نعمتوں کا سایہ کرتا ہے جو ہر حال میں اللہ کی رضا پر راضی رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا احسان اسلامی تعلیمات کی روح ہے،احسان اللہ کی قربت کے حصول کابہت بڑا زریعہ ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 27 ویں رمضان شب قدر کے موقع پر عالمی روحانی اجتماع سے خطاب کریں گے اور شب قدر کی فضیلت بیان کریں گے شہر اعتکاف میں نماز تسبیح بھی ادا کی جائے گی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری شب قدر رات 1 بجے ویڈیو لنک پر براہ راست خطاب کریں گے۔ دریں اثنا منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شہر اعتکاف میں نماز عصر کے بعد انفاق فی سبیل اللہ کے موضوع پر فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی معاشی عمارت نظام زکوٰۃ، مواخات، انفاق فی سبیل اللہ پر استوار ہے اسلام میں ہر معاشی سرگرمی کا اول آخر مطمع نظر غربت و افلاس کا خاتمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ متمول اصحاب رسول کار خیر میں دل کھول کر وسائل مہیا کرتے تھے اگر آج ان کی کی گئی چیرٹی کو ڈالروں اور روپیوں میں بدلا جائے تو ایک ایک کار خیر پراجیکٹ میں کئی ملیئنز اور کروڑوں روپے خرچ کئے جاتے تھے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کا وعدہ ہے جو اس کے بندوں پر خرچ کرے گا اللہ اسے مفلس نہیں ہونے دے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top