جامع شیخ الاسلام میں نماز عیدالفطر صبح 7:30 بجے ادا کی جائے گی

لاہور (19 اپریل 2023ء) جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں نماز عیدالفطر صبح ساڑھے 7 بجے ادا کی جائے گی۔ قاری سید خالد حمید کاظمی الازہری نماز عیدالفطر پڑھائیں گے۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر مرکزی، صوبائی و ضلعی راہنما نماز عیدالفطر جامع شیخ الاسلام میں ادا کریں گے۔

جامع المنہاج ٹاؤن شپ شہر اعتکاف میں نماز عیدالفطر صبح 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔ قاری عبدالخالد امامت کروائیں گے۔

Eid ul Fitr of Ramadan Kareem

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top