اسلام نے 14 سو سال قبل آجر و اجیر کے حقوق کا تعین کیا: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

مزدور اللہ کا دوست ہے مزدوروں کا استحصال کرنے والے ظالم: قائد منہاج القرآن
مزدوروں کو ان کی پوری اجرت دلواناریاست کی ذمہ داری ہے: یوم مئی پر بیان

Dr Tahir ul Qadri message about Labour Day

لاہور (30 اپریل 2023) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے یوم مئی پر اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ اسلام نے 14 سو سال قبل آجر و اجیر کے حقوق کا تعین کر دیا تھا۔ مزدور اللہ کا دوست ہے مزدوروں کا استحصال کرنے والے ظالم اور تعمیر و ترقی کے دشمن ہیں۔ مزدوروں کو ان کی پوری اجرت دلوانا کسی بھی اسلامی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ دین اسلام ایسے سماجی اور اقتصادی نظام مسترد کرتا ہے جس میں انسان کے ہاتھوں انسان کا استحصال ہو رہا ہو۔ تاجر، صنعتکار، مزدوروں کا فرض ہے کہ وہ اپنے ذمے حقوق و فرائض کو اخلاص کے ساتھ پورا کریں۔ مالکان کا فرض ہے کہ وہ مزدوروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ ادا کریں اور معاہدے کے مطابق ان کی بہبود کریں اسی طرح مزدورں پر بھی واجب ہے کہ وہ مالک کا استحصال نہ کریں اور انہوں نے اپنے ذمہ جو محنت لی ہے اسے پوری دیانت کے ساتھ انجام دیں۔ آجر و اجیر کے درمیان خیر پر مبنی تعلق سے ترقی و خوشحالی کے دروازے کھلیں گے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ حضور نبی اکرم ﷺ کا فرمان ہے کہ ”مزدور کی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کرو“۔ 50 فیصد ملک کی آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے جو بمشکل دو وقت کی روٹی کما رہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ مزدوروں کو صحت، تعلیم اور روزگار کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ مزدوروں کو روزگار کے ساتھ ساتھ روزگار کا تحفظ بھی ملنا چاہیے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top