ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا جہلم میں آغوش آرفن کیئر ہوم کا افتتاح
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر اور آغوش آرفن کئیر کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جہلم میں آغوش آرفن کیئر ہوم کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن انجینئر ثناءاللہ خان، ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس لاہور کرنل (ر) مبشر اقبال سمیت مرکزی، ضلعی، قائدین و کارکنان نے شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے یتیم کی کفالت پر بہت اجر کی نوید سنائی ہے، آقا علیہ الصلوۃ و السلام نے فرمایا کہ سب سے بہترین گھر وہ ہے جس میں کوئی یتیم ہو اور اس کی بہترین کفالت ہو۔ اسلام میں یتیموں کی کفالت کا مکمل نظام دیا اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اسی ماڈل پر عملدرآمد کئے ہوئے ہیں اور ہمارے اداروں میں یتیموں کی صرف خوراک ہی نہیں بلکہ ان کی دینی تعلیم، اخلاقی تربیت اور دیگر ضروریات زندگی کا خیال بھی رکھا جاتا ہے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل اس موقع پر جملہ منتظمین کو مُبارکباد دی اور یتیم بچوں کو تحائف دئے، انہوں نے کہا کہ آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی امت اور انسانیت کے فلاح کے لیے حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی تربیت اور گائیڈنس میں یہ سفر جاری رکھیں گے۔
تقریب میں پروفیسر شاہد بشیر طاہر، چودھری احمد رضا، ابوبکر صدیق، سلطان احمد سروری، زین العابدین، چودھری طاہر محمود، ڈاکٹر محمد احمد، ابرار حسین شاہ، حدیقہ بتول، رافعہ ملک، مریم نعیم، راحیلہ رفعت سمیت کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
آغوش جہلم کو سپورٹ کریں
https://minhajwelfare.org/donate/projects/aghosh/
Account Details
Meezan Bank
Ac Title: Minhaj Welfare Foundation
Ac No: 02930103643000
تبصرہ