مصطفوی معاشرہ کی تشکیل کیلئے ہر گھر کو مرکز علم بنانا ہو گا

مورخہ: 02 مئی 2023ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا سی ڈبلیو سی میں اجلاس سے خطاب
شیخ الاسلام نے ملک بھر میں 25 ہزار مراکز علم قائم کرنے کی ہدایت کی ہے

CWC Ijlas in Minhaj ul Quran Lahore

لاہور (2مئی 2023) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوسائٹی میں انتہا پسندی اور عدم برداشت کے رویے حد سے بڑھ گئے ہیں۔ اسے علم اور تربیت کے ذریعے ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔ بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے تعلیم شرط اول ہے۔ منہاج القرآن ایک علمی تحریک ہے، شاندار تعلیمی اداروں کا قیام اس کے کریڈٹ پر ہے۔ منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد طلبا و طالبات زیور علم سے آراستہ ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہر مسئلہ کا حل قرآن و سنت میں ہے جب سے مسلمانوں نے کتاب ہدایت سے منہ موڑا، مایوسیوں، بحرانوں نے گھیر لیا۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کی تربیت کے بغیر امن اور خوشحالی کے اہداف حاصل نہیں ہوں گے۔ سوشل میڈیا ہمارے نوجوانوں کے ذہنوں کو کنٹرول کر رہا ہے، نوجوانوں کا تعلق قرآن سے جوڑنا از حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان اپنی زندگی کا اصل مقصد تلاش کریں، اپنے آپ کو پہچانیں، یہ پہچان انہیں صرف اس صورت حاصل ہو سکے گی جب وہ قرآن و سنت کے ساتھ اپنا تعلق جوڑیں گے۔

اجلاس میں نائب صدر بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، محمد رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، راجہ زاہد محمود، نور اللہ صدیقی، جواد حامد، سدرہ کرامت، ام حبیبہ اسماعیل، عائشہ مبشر، رانا نفیس حسین قادری، میاں عبد القادر، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، شہزاد رسول، حاجی محمد اسحق سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top