ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کے 50ویں عرس کی تقریب 7 مئی اتوار کو ہوگی

مورخہ: 05 مئی 2023ء

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری خصوصی خطاب کریں گے
اللہ کی رحمتیں انسانوں سے جڑی ہوتی ہیں جہاں انسانیت ہوگی وہاں اللہ کی رحمت ہو گی
امن و محبت کی بات کر نیوالا سب کیلئے قابل احترام ہو گا: علامہ رانا محمد ادریس
جامع شیخ الاسلام میں فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری ؒکی علمی و مذہبی خدمات کے موضوع پر خطاب

لاہور (5 مئی 2023) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی، معروف طبیب و عالم دین اور تحریک پاکستان کے فعال وعظیم رہنما فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کے 50ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب 7 مئی (اتوار) کو دربار عالیہ جھنگ میں منعقد ہوگی۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری عرس مبارک کی تقریب سے خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ تقریب کی صدارت ایڈمنسٹریٹر دربار فرید ملت محمد صبغت اللہ قادری کریں گے۔ عرس مبارک کی تقریب میں مشائخ عظام، جید علمائے کرام، معروف نقیب، عالمی شہرت یافت قرآء اور نامور نعت خوان بارگاہ رسالت ماب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنما و کارکنان عرس کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ منہاج القرآن کے دنیا بھر میں قائم اسلامک سنٹرز اور پاکستان کی تمام تنظیمات ایصال ثواب کی محافل کا انعقاد کریں گی۔

دریں اثنا نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کی علمی و مذہبی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اللہ جن شخصیات کو اپنے علم، حلم کی نعمتوں سے نوازتا اور ممتاز کرتا ہے وہ شخصیات اللہ کے دین اور بنی نوع انسان کی خدمت کیلئے کام کرتی ہیں، اللہ کی مخلوق جب ان سے فیض پاتی ہے تو اس پر ان عظیم شخصیات کا شکریہ ادا کرنا در حقیقت اللہ کریم کا شکر ادا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کی رحمتیں انسانوں سے جڑی ہوتی ہیں جہاں انسانیت ہوگی وہاں اللہ کی رحمت ہو گی۔حضرت ڈاکٹر فرید الدینؒ کی نسبت سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک ایسا رہنما عطا فرمایا ہے جسے دنیا شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کے نام سے جانتی ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اسلام کا وہ پیغام عام کر رہے ہیں جو امن، محبت اور سلامتی سے متعلق ہے، جو بھی امن اور محبت کی بات کرے گا وہ اپنوں اور بیگانوں سب کیلئے قابل احترام ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top