ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کے 50 ویں عرس کی تقریب کل جھنگ میں ہو گی

مورخہ: 06 مئی 2023ء

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری خصوصی خطاب کریں گے

50th Urs Mubarak Hazrat Fareed Millat

لاہور (6 مئی 2023) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والدگرامی، فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کے50 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب کل 7 مئی (اتوار) کو دربار عالیہ جھنگ میں منعقد ہوگی۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری عرس مبارک کی تقریب سے خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ تقریب کی صدارت ایڈمنسٹریٹر دربار فرید ملت محمد صبغت اللہ قادری کریں گے۔ عرس مبارک کی تقریب میں مشائخ عظام، جید علمائے کرام، معروف نقیب، عالمی شہرت یافت قرآء اور نامور نعت خوان بارگاہ رسالت ماب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماو کارکنان عرس کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ منہاج القرآن کے دنیا بھر میں قائم اسلامک سنٹرز اور پاکستان کی تمام تنظیمات ایصال ثواب کی محافل کا انعقاد کریں گی۔

نائب ناظم اعلیٰ ایڈمنسٹریشن جواد حامد نے کہا کہ عرس مبارک کے حوالے سے جملہ انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ عرس مبارک کی تقریب منہاج ٹی وی کے ذریعے براہ راست نشر کی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top