اللہ رب العزت اپنے صالح بندوں کے لیے صالح اسباب پیدا فرماتا ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

مورخہ: 07 مئی 2023ء

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا حضرت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمتہ اللہ علیہ کے 50 عرس مبارک کی تقریب میں اظہار خیال

Dr-Hassan Qadri's speech at Dr fariduddin Qadri's 50th Urs Mubarak

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ حضرتِ فرید ملت رحمہ اللّٰہ نے اپنے جگر گوشہ کی تربیت کچھ اس انداز میں فرمائی کہ وہ ’’ الولد سرٌ لابیہ‘‘ کا مصداق ہیں۔ حضرتِ فرید ملت قدس سرہٗ العزیز کی عظمت کے اعتراف کے لئے اتنا کافی ہے کہ جن کے فیضانِ علم و تربیت نے عالمِ اسلام کو شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی کی صورت میں ایک گوہر نایاب دیا ہے۔

تحریک منہاج القرآن کے پس منظر میں حضرت فرید ملتؒ کی محنت، خواہش اور علمی و روحانی فیوض و برکات پوری طرح شامل ہیں۔ حضرت فرید ملتؒ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا اِس سے بہتر اور مؤثر دوسرا کوئی طریقہ نہیں کہ خونِ دل دے کر اِس پودے کو سینچیں جس کی آبیاری خود انہوں نے خونِ جگر سی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت فرید ملتؒ مفاد پرستیوں، خود غرضیوں اور نفسا نفسی سے اَٹے ہوئے ماحول میں خلقِ خدا کی بے لوث خدمت کو شعار بنائے رکھا۔ حضرت فرید ملت فلاحِ انسانیت کے بہت بڑے علمبردار تھے۔ عالم، فاضل، محقق، مدقق اور مفکر سبھی کچھ تھے۔ مگر اِن کی ذات اور شخصیت کا سب سے زیادہ ششدر اور حیران کر دینے والا پہلو یہ ہے کہ وہ شعور مقصدیت سے کاملاً آگاہ تھے۔ حضرت فریدِ ملتؒ نے زندگی کو زندوں کی طرح گزارا اور جب اِس دنیائے فانی سے رُخصت ہوئے تو اُمتِ مسلمہ کو ایک ایسا مسیحا دے گئے جو ایک جہاں کو زندہ کر رہا ہے۔

حضرت فرید ملتؒ نے اپنی زندگی کا ماحصل ایک شخصیت کی صورت میں ہمیں دیا اور اپنے جگر گوشہ کی تربیت کچھ اِس انداز سے فرمائی کہ اب وہ ایک شخصیت نہیں بلکہ ایک فکر، ایک تاریخ اور ایک تحریک ہے۔ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اپنے والد گرامی حضرتِ فرید ملت رحمہ اللّٰہ کے علم و فن کو پائندگی دے رہے ہیں اور آپ کو دیکھ کر آج کاعلمی طبقہ حضرتِ فرید ملت رحمہ اللّٰہ کی علمی غزارت کوتسلیم کررہاہے۔

عُرس مُبارک کی محفل میں راجہ زاہد محمود، انجینئر محمد رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، علامہ رانا محمد ادریس قادری، محمد جواد حامد، مظہر محمود علوی، چودھری عرفان یوسف، شیخ فرحان عزیز، علی عمران، فیاض اعوان، اقبال مصطفوی، شاہد مرسلین، علامہ غلام ربانی تیمور، علامہ رانا محمد ادریس قادری، علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی، علامہ جمیل احمد زاہد قادری، شہزاد رسول قادری، حاجی محمد اسحاق، حافظ غلام فرید، عبدالرحمن ملک، بابر حسین چودھری، حفیظ اللہ جاوید سمیت تحریک منہاج القران کے مرکزی، صوبائی، ضلعی قائدین و کارکنان اور ارادت مندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

محفل میں ایڈمنسٹریٹر دربار فریدِ ملت صاحبزادہ محمد صبغت اللہ قادری، صاحبزادہ سلمان قمر قادری آستانہ عالیہ ماہنی شریف، علامہ حافظ عبدالقدیر قادری، صاحبزادہ محمد طاہر قادری سمیت علماء و مشائخ شریک ہوئے۔

اس موقع پر قاری خالد حمید کاظمی نے تلاوت کلامِ رحمن کی سعادت حاصل کی جبکہ عالمی شہرت یافتہ صاحبزادہ تسلیم احمد صابری، صفدر علی محسن، الحاج محمد افضل نوشاہی، الحاج شہزاد حنیف مدنی، خرم شہزاد برادران، بلال برادران سمیت معروف ثناء خوان حضرات نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔

عُرس کی محفل کے اختتام پر ملکِ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

Dr-Hassan Qadri's speech at Dr fariduddin Qadri's 50th Urs Mubarak

Dr-Hassan Qadri's speech at Dr fariduddin Qadri's 50th Urs Mubarak

Dr-Hassan Qadri's speech at Dr fariduddin Qadri's 50th Urs Mubarak

Dr-Hassan Qadri's speech at Dr fariduddin Qadri's 50th Urs Mubarak

Dr-Hassan Qadri's speech at Dr fariduddin Qadri's 50th Urs Mubarak

Dr-Hassan Qadri's speech at Dr fariduddin Qadri's 50th Urs Mubarak

Dr-Hassan Qadri's speech at Dr fariduddin Qadri's 50th Urs Mubarak

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top