شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا قیصر نجیب اور فیصل نجیب کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

مورخہ: 10 مئی 2023ء

شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کا محمد افضل سعیدی کی ہمشیرہ کی بخشش و مغفرت کے لئے دعا
قیصر نجیب کے والد کی نماز جنازہ جمعرات کو جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں ادا کی جائے گی

Dr Tahir ul Qadri condolences on the death of Qaiser Najib father

بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے صدر منہاج ڈائیلاگ فورم یورپ قیصر نجیب اور سیکرٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈانمارک فیصل مجیب کے والد اور تحریک منہاج القرآن برطانیہ کے سینئر رہنما محمد افضل سعیدی کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ قیصر نجیب، فیصل نجیب کے والد اور افضل سعیدی کی ہمشیرہ کی بخشش و مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلی خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک سمیت دیگر رہنماؤں نے قیصر نجیب، فیصل نجیب کے والد اور محمد افضل سعیدی کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے بخشش و مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

دریں اثناء قیصر نجیب اور فیصل نجیب کے والد کی نماز جنازہ 11 مئی جمعرات کو صبح 8:00 بجے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مرحوم کی نماز جنازہ پڑھائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top