اسلام میں ہر انسان احترام و تکریم کا مستحق ہے: علامہ رانا محمد ادریس

مورخہ: 12 مئی 2023ء

حضور نبی اکرم ﷺ کی حیات طیبہ صبر، برداشت اور رواداری کی عمدہ مثال ہے: نائب ناظم اعلیٰ
عدم برداشت اسلام کی تعلیمات کے منافی ہے: جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب

Rana Muhammad Idrees addresses jummah gathering

لاہور (12 مئی 2023) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ پیغمبر امن ہیں اور اسلام دین امن ہے۔ محسن انسانیت حضور نبی اکرم ﷺ کی حیات طیبہ صبر، برداشت، عفو درگزر اور رواداری کی عمدہ مثال ہے۔ عدم برداشت اسلام کی تعلیمات کے منافی ہے۔ دین اسلام زندگی کے ہر شعبہ میں مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ دین اسلام محبت، بھائی چارے، امن، اعتدال و توازن کا درس دیتا ہے۔ انتہا پسندی دین اسلام کے پیغام امن و سلامتی اور رحمت عالم حضور نبی اکرم ﷺ کے اسوۂ حسنہ کے بالکل منافی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں جمعۃالمبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ اسلام امن، سلامتی اور عدم تشدد کا دین ہے۔ دین اسلام مسلم و غیر مسلم سب کیلئے امن، محبت و شفقت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام میں ہر انسان احترام و تکریم کا مستحق ہے۔آج بھی اگر ہم اسلام کی حقیقی و آفاقی تعلیمات کو اپنا لیں تو دنیا امن و سکون کا گہوارہ بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ درست تعلیم و تربیت انسان کو جہالت و ظلمت کے اندھیروں سے نکال کر علم و عرفان اور شعور و آگہی عطا کرتی ہے۔ تعلیم و تربیت سے ایک ایسا معاشرہ اور ماحول تشکیل پاتا ہے جہاں لوگ مل جل کر رہنے اور برداشت کرنے کا سلیقہ سیکھ کر امن کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top