منہاج القرآن انٹرنیشنل کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس

مورخہ: 18 مئی 2023ء

اجلاس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو
عربی سے انگریزی زبان میں براہ راست ترجمہ قرآن کی تکمیل پر مبارکباد دی گئی

لاہور (18 مئی 2023) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو قرآن مجید کا انگریزی زبان میں براہ راست ترجمہ کی تکمیل پر مبارکباد دی گئی، قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کی۔ قرارداد ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عالم اسلام کی واحد شخصیت ہیں جنھوں نے دو زبانوں میں قران مجید کا ترجمہ کیا ہے۔ پہلے عربی زبان سے براہ راست اردو زبان میں ترجمہ کیا گیا اور اب عربی زبان سے براہ راست انگریزی زبان میں انہوں نے ترجمہ کیا ہے۔ جس کا عنوان ''The Manifest Quran'' ہے۔

انھوں نے بتایا کہ انگریزی زبان کے اس ترجمہ قرآن کی انفرادیت یہ ہے کہ یہ روزمرہ کی عام فہم انگریزی زبان میں ہے۔ اس کی تقریب رونمائی اگست 2023 میں برطانیہ میں الہدایہ کیمپ کے موقع پر ہو گی اس کے بعد اس کی تقریب رونمائی پاکستان میں ہوگی۔ قائمہ کمیٹی نے قربانی مہم 2023 کی بھی منظوری دی اور بیرون ملک مقیم مسلم خاندانوں کو قربانی کی بہترین سہولیات مہیا کرنے کی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو ہدایات دی گئیں۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا نظامت تربیت کے تحت فروغ امن کیلئے اور عدم برداشت کے خا تمے کے لئے چاروں صوبوں میں تربیتی ورکشاپس منعقد کی جائیں گی۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان، رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، جی ایم ملک، نور اللہ صدیقی، حافظ غلام فرید جبکہ زوم لنک پر برطانیہ سے بلال اوپل، علی عباس بخاری اور فیصل حسین مشہدی نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top