ایمانداری کامیابی کی ضمانت ہیں: علامہ رانا محمد ادریس

مورخہ: 19 مئی 2023ء

رزق حلال سے باطن کا سکون حاصل ہوتا ہے
نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن کا جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب

لاہور(19 مئی 2023)نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہاہے زندگی میں سکون و برکت کا سب سے بڑا ذریعہ رزق حلال ہے۔ محنت اور ایمانداری ایسی خصوصیات ہیں جو دینی اور دنیاوی کامیابی کی ضمانت ہیں۔ دین اسلام نے رزق حلال کمانے اور حرام رزق سے بچنے کی ترغیب دی ہے۔ محسن انسانیت حضور نبی اکرم ﷺ کا فرمان ہے کہ ”اللہ تعالیٰ خود طیب ہے اور وہ ایسی چیز کو پسند کرتا ہے جو طیب ہو‘‘۔ نماز، روزہ، حج کے بعد اہم ترین فرض رزق حلال کمانا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ رزق حلال کمانے اور کھانے سے نیکیوں و عمل صالح کی توفیق ملتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ رزق حرام سے بچنے والے انسان کیلئے نیک اعمال کرنے آسان ہو جاتے ہیں۔ رزق حلال سے تقویٰ و طہارت کا حصول ہوتا ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے کہ”کسی کیلئے اس کے ہاتھ کی کمائی کھانے سے بہتر کوئی کھانا نہیں“۔

علامہ رانا محمد ادریس نے مزید کہا کہ دین اسلام کی انسانیت نواز تعلیمات نا صرف حلال و حرام میں تمیز کرنا سکھاتی ہیں بلکہ حلال ذرائع سے رزق کمانے کا طریقہ بھی سکھاتی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top