انجینئر محمد رفیق نجم کا سرگودھا میں منعقدہ تقریب تحسین برائے کارکنان سے خطاب
اسلام کا پہلا پیغام اقراء ہے
منہاج القرآن اسلام کے اسی پیغام کو لیکر ملک بھر میں 25 ہزار مراکز علم قائم کرے گی
مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن تحریک منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اللہ تعالیٰ کی کتاب قرآن کا حقیقی راستہ ہے، اسلام اور قرآن کا پہلا پیغام اقراء ہے، منہاج القرآن اسلام کے اسی حقیقی اور آفاقی پیغام کو قوم میں پھیلانے کے لیے ملک بھر میں 25 ہزار مراکز علم قائم کرے گی۔جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ اور رسولِ مکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام پاکستان کے ہر شہری تک پہنچایا جائے گا۔
تقریب میں مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد، محمود الحسن جعفری، محمد اقبال مصطفوی، علامہ سعید الحسن، ڈاکٹر ظفر علی ناز قریشی، راجہ اکرام اللہ خان، محمد اقبال کاشف سمیت تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے تنظیمی امور میں گراں قدر خدمات انجام دینے والے تحریکی کارکنان میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کیں۔
تبصرہ