شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا محمد ثنا اللہ کے بھائی محمد عبد اللہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

مورخہ: 17 مئی 2023ء

بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے آئی ٹی منیجر محمد ثناء اللہ کے بڑے بھائی محمد عبد اللہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ محمد ثناء اللہ کے بھائی کی بخشش و مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلی خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، جواد حامد، شیخ فرحان عزیز، عبدالستار منہاجین، صابر حسین و دیگر رہنماؤں نے بھی آئی ٹی منیجر محمد ثناء اللہ کے برادر اکبر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے غم زدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

Dr Tahir ul Qadri condolences on the passing of Muhammad Abdullah, the brother of Muhammad Sanaullah

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top