نظام المدارس کے زیراہتمام ایک روزہ ٹیچر ٹریننگ ورکشاپ

مورخہ: 22 مئی 2023ء

مدراس دینیہ کے طلبہ کو عصری علوم پڑھانا ناگزیر ہے: علامہ میر آصف اکبر
ٹیچر ٹریننگ ورکشاپ میں علامہ عین الحق بغدادی، ڈاکٹر شفاقت بغدادی نے لیکچرز دئیے

One day teacher training workshop under Nizam ul Madaris

لاہور (22 مئی 2023ء) نظام المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ میر آصف اکبر نے کہا ہے کہ مدارس دینیہ کے طلبہ کو تعلیم و ترقی کے قومی دھارے میں لانے کے لئے انہیں عصری علوم پڑھانے کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی ٹریننگ پر توجہ دے رہے ہیں۔ نظام المدارس پاکستان انتہاء پسندی کے خاتمے اور فروغ امن کے لئے کام کررہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حویلی لکھا سنٹرل پنجاب کے زیراہتمام نظام المدارس پاکستان کے مدرسین کی ٹیچر ٹریننگ ورکشاپ میں لیکچر دیتے ہوئے کیا۔ ناظم امتحانات علامہ عین الحق بغدادی نے نئے نصاب اور اضافی نظام کے حوالے سے مدرسین کو تفصیل سے بریفنگ دی اور کہا کہ اصلاح شدہ نصاب کے 100 فیصد نفاذ میں مدرسین کا کردار مرکزی ہے۔

ڈاکٹر شفاقت بغداری نے کہا کہ سوسائٹی میں انتہاپسندی اور عدم برداشت بہت بڑھ گیا ہے اس کے تدارک کے لئے نصابی سطح پر اہم فیصلے کرنے کی ضرورت تھی الحمد اللہ نظام المدارس نے اس کا آغاز کردیا ہے۔ ورکشاپ سے ناظم جنوبی پنجاب، علامہ محمد اسلم صابری، کوآرڈینٹر ڈویژن ساہیوال، مفتی پیر محمد زاہد رضا نوری، ضلعی کوآرڈینٹر پاکپتن، علامہ عبدالواحد نقشبندی نے شرکت کی۔

ٹیچر ٹریننگ ورکشاپ میں حویلی لکھا، اوکاڑہ، دیپالپور، عارف والہ، پاکپتن شریف، ساہیوال اور بہاولنگر سے سینئر منتظمین نے شرکت اور ٹیچرز کو فکر انگیز لیکچر دیے، ناظم اعلیٰ علامہ میر آصف اکبر نے میزبان علامہ زاہد رضا نوری کو ورکشاپ کے شاندار انعقاد پر مبارکباد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top