شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف سے 25 ہزار مراکز علم قائم کرنے کی مہم شروع

مورخہ: 23 مئی 2023ء

کراچی میں شاندار تعارفی سیشن، حافظ سعید رضا بغدادی کا خطاب
فروغ علم و امن کیلئے ہر گھر کو تعلیم و تربیت کا مرکز بنانا ہو گا: مرزا جنید

Training camp in Karachi under Nizamat e Dawat

لاہور(23 مئی 2023) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اعتکاف کے دوران اعلان کیا تھا کہ منہاج القرآن کی طرف سے آئندہ 5سالوں میں ملک بھر میں 25 ہزار مراکز علم قائم کئے جائیں گے۔ مراکز علم کا تعارفی سیشن اور معلمین کی ٹریننگ کیلئے کراچی میں خصوصی تقریب منعقد ہو ئی، جس میں سینکڑوں کارکنان، رہنماؤں اور مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد نے شرکت کی۔

تعارفی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر نظامت کورسز حافظ علامہ سعید رضا بغدادی نے معلمین کو مراکز علم کے نصاب پر بریفنگ دی اور مراکز علم کے قیام کے حوالے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ویثرن کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ فروغ علم و امن اور عدم برداشت کے خاتمے کیلئے ہر گھر کو مرکز علم بنانا ہو گا۔

حافظ سعید رضا بغدادی نے مزید کہا کہ مراکز علم کے آغاز سے وطن عزیز میں تعلیم، شعور، فلاح عام اور اسلامی اقدار کا احیاء ہوگا، ٹریننگ سیشن سے علامہ محمود مسعود، ناظم تحریک منہاج القرآن کراچی مرزا جنید علی، نائب ناظم اعلیٰ نظام المدارس مفتی مکرم خان قادری نے اظہار خیال کیا۔ تقریب میں خواجہ محمد عامر، نعیم انصاری، اسلم الرحمن، فہیم صدیقی، طوبیٰ سلیمان، فوزیہ جنید، نصرت رعنا ڈار، ثناء نوید سمیت تحریک منہاج القران کراچی کے جملہ فورمز کے معلمین و معلمات برائے مراکزِ علم نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top