منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس
امہ کو یکجہتی اور تعلیم و تحقیق کی ضرورت ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
منہاج القرآن نے ملک بھر میں ہزاروں مراکز علم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے: سی ای سی سے خطاب
اجلاس میں بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان خرم نواز گنڈاپور، رفیق نجم، سردار شاکر مزاری کی شرکت
لاہور (27 مئی 2023) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام زونز کی تنظیمات کے نائب ناظمین اعلیٰ، جملہ فورمز کے صدور و دیگر ذمہ داران نے اپنی اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زوال کو کمال میں بدلنے کیلئے امہ کو یکجہتی اور تعلیم و تحقیق کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی معاشرہ کی تشکیل کے لیے منہاج القرآن نے ملک بھر میں ہزاروں مراکز علم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین سپریم کونسل نے منہاج القرآن کے آئندہ کے تنظیمی اہداف کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سرپرستی میں فروغ علم و امن کیلئے اپنا بھر پور قومی، دینی و ملی کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت و انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے علمی و فکری سطح پر کردار ادا کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن کے تعلیمی و فلاحی انسٹی ٹیوشنزکی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عشق مصطفیٰ ﷺ، علوم القرآن کے فروغ اور تعلیم و امن کیلئے فروغ زندگی وقف کر رکھی ہے۔
اجلاس میں نائب صدر تحریک منہاج القرآن بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم، جی ایم ملک، علامہ رانا محمد ادریس، ، سردارشاکر مزاری، رانا فیاض احمد، راجہ زاہدمحمود، جواد حامد، علامہ میر آصف اکبر قادری، رانا وحید شہزاد، مظہر محمود علوی، عرفان یوسف، شیخ فرحان عزیز، قاضی فیض الاسلام، حافظ غلام فرید، حفیظ اللہ جاوید، عارف چوہدری، ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، ڈاکٹر فرح ناز، سدرہ کرامت، عائشہ مبشر، ام حبیبہ اسماعیل، انیلہ الیاس، سعید رضا بغدادی، عین الحق بغدادی، پروفیسر محمد سلیم، رانا نفیس حسین قادری، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، محمد فاوق رانا سمیت ممبران ایگزیکٹو کونسل نے شرکت کی موجود تھے۔
تبصرہ