شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا سینئر صحافی اشرف ممتاز کے انتقال پر اظہار تعزیت

مورخہ: 29 مئی 2023ء

Dr. Tahir-ul-Qadri expressed condolences on the death of senior journalist Ashraf Mumtaz

لاہور (29مئی 2023) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سینئر صحافی اشرف ممتاز کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مرحوم ایک باصلاحیت پیشہ ور اور قابل صحافی تھے۔

انھوں نے انگریزی رپورٹنگ میں اپنی خداد صلاحیتوں کا قابل رشک اظہار کیا اور صحافت کو ایک مقدس پیشہ سمجھتے ہوئے انتہائی ایمانداری کے ساتھ فرائض منصبی ادا کئے۔ وہ نوجوان صحافیوں کیلئے انسٹی ٹیوشن کا درجہ رکھتے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

دریں اثنا سیکریٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکریٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے بھی اشرف ممتاز کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی بخشش و درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top