جامع شیخ الاسلام میں ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

مورخہ: 31 مئی 2023ء

Mehfil e Quran In Jamia Sheikh ul Islam-

لاہور (31مئی 2023) جامع شیخ الاسلام میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کی والدہ ماجدہ کی برسی، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی کے والد محمد رفیق (مرحوم)، ڈپٹی ڈائریکٹر امور خارجہ شکیل احمد طاہر کی والدہ ماجدہ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن سردار عمر دراز خان کی والدہ ماجدہ، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سینئر رہنما محمد اقبال چوہدری کے بھائی چوہدری محمد فاروق (مرحوم) کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی، محفل نعت و دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

دعائیہ تقریب میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماؤں، منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران، نائب ناظمین اعلیٰ سمیت مختلف شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔ دعائیہ تقریب میں قرآن خوانی اور محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔

تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر رانانفیس حسین قادری نے دعا کروائی۔ علامہ غلام ربانی تیمور نے ایصال ثواب کی محفل میں نقابت کے فرائض انجام دئیے۔ قاری سید خالد حمید کاظمی الازہری نے تلاوت کلام مجید کی سعادت حاصل کی۔ حافظ خرم شہزاد، محمد ابوزر اور شکیل طاہر نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

ایصال ثواب کیلئے منعقدہ دعائیہ تقریب میں خرم نواز گنڈاپور، مفتی عبد القیوم خان ہزاروی، جی ایم ملک، سید الطاف شاہ گیلانی، جواد حامد، رفیق نجم، راجہ زاہد محمود، نور اللہ صدیقی، محمدضیاء اللہ، رانا فیاض احمد، احسن ارشاد، رانا وحید شہزاد، شیخ فرحان عزیز، راجہ ندیم، شیخ فرحان عزیز، لطیف مدنی سمیت رہنماؤں نے شرکت کی۔

خرم نواز گنڈاپور، نور اللہ صدیقی، شکیل احمد طاہر، سردار عمر دراز نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں و کارکنان کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے غم کی اس گھڑی میں تعزیت کے پیغامات بھجوائے اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دعائیں کیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top