غریب مریضوں کی مدد بہت بڑی نیکی ہے: علیم ڈار

مورخہ: 31 مئی 2023ء

انٹرنیشنل کرکٹ ایمپائر علیم ڈار کا منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے موبائل ہسپتال کا معائنہ

Aleem Dar Visit Minhaj Mobile Hospital

لاہور (31 مئی 2023) انٹرنیشنل کرکٹ ایمپائر علیم ڈار نے تحریک منہاج القرآن کے فلاحی و تعلیمی اداروں کا دورہ کیا۔ تحریک منہاج القرآن کے شعبہ پبلک ریلشنز کی دعوت پر علیم ڈار نے سینئر کرکٹ ایمپائر ضمیر حیدر، سابق مینجر قومی کرکٹ ٹیم اظہر زیدی، محمود بٹ کے ہمراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے تحت قائم آرفن کیئر ہوم آغوش، تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ اور تحریک منہاج القرآن لاہور کے تحت قائم موبائل ہسپتال و لیب کا وزٹ کیا۔

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول، ڈائریکٹر آغوش کرنل (ر) مبشر اقبال، حاجی محمد اسحاق، پرنسپل تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ محمد عباس نقشبندی، صدر منہاج القرآن لاہور رانا نفیس حسین قادری، عابد بشیر و دیگر رہنماؤں نے وفد کا استقبال کیا۔ علیم ڈار نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی سے بھی ملاقات کی۔

علیم ڈار نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے تحت قائم موبائل ہسپتال میں جدید مشینری، لیبارٹری، بلڈ سکریننگ مشینوں اور ای سی جی سمیت فراہم کردہ دیگر معیاری سہولیات کو زبردست سراہا۔ علیم ڈار نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن مستحق لوگوں کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کر رہی ہے۔غریب مریضوں کی مدد ایک بڑی نیکی ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران جس محبت، خلوص اور دلجوئی سے دکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔ علیم ڈار نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور معاشرے کو تھلسمیا جیسے موذی مرض سے پاک کرنے کیلئے علیم ڈار فاؤنڈیشن قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خون کی کمی کا شکار بچوں کی مدد کرنے کا مقصد یہ ہے کہ قیمتی انسانی زندگیوں کے چراغوں کو روشن رکھا جا سکے۔

منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری نے موبائل ہسپتال کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن نے لاہور کے مضافاتی علاقوں میں رہنے والے غریب و مستحق لوگوں کے لئے موبائل ہسپتال متعارف کروایا ہے جس میں ڈسپنسری کی تمام سہولیات موجود ہیں۔ موبائل ہسپتال پورا مہینہ مختلف علاقوں کا دورہ کرتا ہے جہاں ضرورت مند مریضوں کے لئے ڈاکٹرز، فارمیسی کے ساتھ لیبارٹری کی سہولت بھی موجود ہوتی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top