منہاج القرآن انٹرنیشنل نے مرکزی سوشل میڈیا ٹیم کا اعلان کر دیا

مورخہ: 01 جون 2023ء

آصف گجر ہیڈ، نوید عالم سینئر کوآرڈینیٹر مقرر، خرم نواز گنڈاپور نے نوٹیفکیشن جاری کیا
مرکزی کونسل میں ویمن لیگ، یوتھ لیگ، ایس ایم ایس کے تین تین نمائندے شامل ہیں

لاہور (یکم جون 2023ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل نے مرکزی سوشل میڈیا ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ آصف علی گجر ہیڈ، نوید عالم سینئر کوآرڈینیٹر، شوکت ابرار، محمد علی کوآرڈینیٹر، امتیاز حسین اعوان کونسل کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر مقرر کئے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا کی مرکزی کونسل میں منہاج یوتھ لیگ، منہاج القرآن ویمن لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے تین تین نمائندے شامل ہیں۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عمر بھر نوجوانوں کو علم اور ادب سکھایا ہے اور اسلام کی علم و امن کی تعلیمات کو فروغ دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اسلام اور پاکستان کا روشن خیال امیج پیش کریں۔ نفرتوں کو کم اور قومی یکجہتی کو فروغ دیں۔ توہین اور تضحیک آمیز رویوں سے اجتناب کریں۔ نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی نے سوشل میڈیا ورکنگ کونسل کی نئی ٹیم کو مبارکباددی ہے۔

منہاج یوتھ لیگ کی ٹیم میں رائے ساجد حسین، محترم عثمان جٹ، محترم رانا دانش، منہاج ویمن لیگ کی ٹیم میں انشراح نوید، انزلہ عروج، فرزانہ رزاق، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی ٹیم میں حیدر مصطفی، حماد مصطفی، محب رسول شامل ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top