شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا میاں عبد القادر کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

مورخہ: 01 جون 2023ء

لاہور (یکم جون 2023) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زونل صدر، مرکزی کوآرڈینیٹر فہم دین پراجیکٹ، سینئر رہنما میاں عبد القادر کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحومہ کی بخشش، مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور میاں عبد القادر سمیت تمام سوگواران کو صبر جمیل کی توفیق دے۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، حاجی محمد امین القادری، رفیق نجم، نوراللہ صدیقی، چوہدری بشارت جسپال، میاں ریحان مقبول، سردار شاکر مزاری، حفیظ اللہ جاوید، میاں کاشف محمود، جواد حامد، رانا طاہر سلیم، غلام محمد، رانا رب نواز، سید شفاعت رسول، محمد رضا طاہر و دیگر مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں نے بھی میاں عبد القادر کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top